سرینگر// جماعتِ اسلامی جموں کشمیر کی طلباء تنظیم اسلامی جمیعت طلباء نے میڈیکل انسٹیچیوٹ صورہ کے اشتراک سے عطیہ خون کے ایک کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔ جمیعت کے ذرائع نے بتایا کہ میڈیکل انسٹیچیوٹ کے آڈیٹوریم میں 27 جولائی صبح 11 بجے اس کیمپ کا انعقاد کیا جانے والا ہے۔ مذکورہ پروگرام سے متعلق مزید جانکاری لینے میں دلچسپی رکھنے والوں کو فون نمبرات 9596084955,9086997906,9596301102 پر رابطہ کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ واضح رہے کہ میڈیکل انسٹیچیوٹ وادی کا سب سے بڑا اسپتال ہے اور یہاں مریضوں کو خون کی اشد ضرورت رہتی ہے۔
تین سال قبل آئے سیلابِ عظیم کے دوران جمیعت کے نوجوانوں نے ماہ بھر تک سیلاب متاثرین کی زبردست خدمت کی تھی جبکہ حال ہی ڈوڈہ کے ٹھاٹھری قصبہ میں بادل پھٹنے سے ہوئی تباہی کے فوری بعد ہی جمیعت کے کارکنوں کو بچاو کارروائیوں میں شامل پایا گیا
جموں کشمیر کی ایک بڑی طلباء تنظیم جمیعت طلباء تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ رفاعی کاموں میں پیش پیش رہتی آئی ہے جسکے لئے سماج کے مختلف طبقے اسکی تعریفیں کرتے آئے ہیں۔ چناچہ تین سال قبل آئے سیلابِ عظیم کے دوران جمیعت کے نوجوانوں نے ماہ بھر تک سیلاب متاثرین کی زبردست خدمت کی تھی جبکہ حال ہی ڈوڈہ کے ٹھاٹھری قصبہ میں بادل پھٹنے سے ہوئی تباہی کے فوری بعد ہی جمیعت کے کارکنوں کو بچاو کارروائیوں میں شامل پایا گیا۔