بیروہ میں فوج کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

تصویر فیس بُک سے لی گئی ہے

بڈگام// وسطی ضلع بڈگام کے بیروہ قصبہ میں فوج نے فائرنگ کرکے پیشے سے درزی ایک نوجوان کو جاں بحق کردیا ہے۔ تنویر احمد وانی ولد محمد اکبر کے سر پر گولی لگی ہے۔ ذرائع کے مطابق قصبے میں فوج کی ایک پٹرولنگ پارٹی نے بعض راہگیروں اور دکانداروں کی مارپیٹ کی تھی جسکے خلاف یہاں احتجاج ہوا اور پھر ہلکی سنگبازی ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ فوج نے احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ کی جس سے تنویر زخمی ہوگئے۔

یہ افسوسناک واقعہ ان حالات میں پیش آیا ہے کہ جب وادی میں آئے دنوں عام لوگوں کے سرکاری فورسز کے ہاتھوں مارے جانے کے خلاف مشترکہ مزاحمتی قیادت کی کال پر ہڑتال کی جارہی ہے۔

خون میں لت پت تنویر کو گوندی پورہ میں واقع اسپتال پہنچایا گیا تھا تاہم اُنہوں نے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔ پولس ذرائع نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں نے فوج پر پتھر پھینکے تھے جسکے جواب میں فوج کو گولی چلانا پڑی ہے۔

دلچسپ ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ ان حالات میں پیش آیا ہے کہ جب وادی میں آئے دنوں عام لوگوں کے سرکاری فورسز کے ہاتھوں مارے جانے کے خلاف مشترکہ مزاحمتی قیادت کی کال پر ہڑتال کی جارہی ہے۔قیادت نے سونہ وار میں اقوامِ متحدہ کے فوجی مبصر کے دفتر کے سامنے دھرنا پر بیٹھنے کا پروگرام بنایا تھا جسے انتظامیہ نے کرفیو لگاکر ناکام بنادیا ہے۔

Exit mobile version