محبوبہ کا دورہ سرینگر،کئی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا

سرینگر // وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بدھ کو شہر سرینگر کا جامع دورہ کر کے مختلف علاقوں میں عوامی اہمیت کی حامل کئی سہولیات کے علاوہ ترقیاتی پروجیکٹوں کا کہیں سنگِ بنیاد رکھا اور کئی تیار کاموں کا افتتاح کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے سیکول ڈوب اور چند پورہ ہارون میں دو سٹیل پلون کا افتتاح کیا ۔ اُنہوں نے ہارون ڈیم کا دورہ کر کے زیر عمل جاذبیت کے پروجیکٹ کا جائیزہ لیا ۔ اُنہیں بتایا گیا کہ 9 کروڑ روپے لاگت والے اس پروجیکٹ سے ڈیم میں واٹر سپلائی میں معقولیت لانے کے علاوہ سائیکل ٹریک اور ہٹ بھی تعمیر کئے جائیں گے ۔ اس موقعہ پر ممبر اسمبلی سونہ وار محمد اشرف میر بھی موجود تھے ۔

وزیر اعلیٰ نے شالیمار میں امام باڑہ باغِِ زینب کا دورہ کر کے یہاں جاری کام کاج کا جائیزہ لیا ۔ بعدازاں وزیرِ اعلیٰ نے زکورہ میں 75 بستروں والے زچگی سنٹر کا بھی سنگِ بنیاد رکھا ۔ مجوزہ اسپتال میں نوزائد بچوں کیلئے 24 بیڈ ہوں گے اور اس پروجیکٹ پر 12.83 کروڑ روپے کا خرچہ آئے گا جو اگلے سال کے اختتام تک مکمل ہونے کی توقع ہے ۔ وزیرِ اعلیٰ نے زکورہ میں 53 کنال اراضی پر محیط 11.48 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت والے زنانہ ڈگری کالج کا سنگِ بنیاد بھی رکھا جسکے اگلے سال جون تک مکمل ہونے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے ۔ اس موقعہ پر ممبر اسمبلی گاندر بل اشفاق جبار بھی موجود تھے ۔

وزیرِ اعلیٰ نے زکورہ میں 75 بستروں والے زچگی سنٹر کا بھی سنگِ بنیاد رکھا ۔ مجوزہ اسپتال میں نوزائد بچوں کیلئے 24 بیڈ ہوں گے اور اس پروجیکٹ پر 12.83 کروڑ روپے کا خرچہ آئے گا جو اگلے سال کے اختتام تک مکمل ہونے کی توقع ہے ۔ وزیرِ اعلیٰ نے زکورہ میں 53 کنال اراضی پر محیط 11.48 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت والے زنانہ ڈگری کالج کا سنگِ بنیاد بھی رکھا جسکے اگلے سال جون تک مکمل ہونے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے ۔

محبوبہ مفتی نے جواہر لال نہرو میموریل ہسپتال رعنا واری کا دورہ کر کے یہاں ایک نئی عمارت کا سنگِ بنیاد رکھا جس میں 100 مزید بیڈ دستیاب ہوں گے اور اس پر 19.29 کروڑ روپے کا خرچہ آئے گا ۔ یہ پروجیکٹ دسمبر 2018 تک مکمل ہو گا ۔ اس موقعہ پر وزیر صحت بالی بھگت اور ایم ایل سی خورشید عالم کے علاوہ محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

بعد میں محبوبہ مفتی نے بابا ڈیمب کا دورہ کر کے برارِ نمبل پروجیکٹ کی پیش رفت کا معائینہ کیا اس پروجیکٹ پر 16.91 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں ۔ انہیں بتایا گیا کہ ڈیم کے متصل ایک پارک کے قیام کا بھی منصوبہ ہے ۔ اس موقعہ پر مقامی باشندوں کے ایک وفد نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کر کے تحفظاتی کاموں کو بغیر کسی تعطل کے جاری رکھنے کی مانگ کی ۔ وزیر اعلیٰ نے وزیر تعلیم کو اس پروجیکٹ کی نگرانی کر کے انہیں رپورٹ پیش کرنے کیلئے کہا ۔

محبوبہ مفتی نے شریف آباد میں فلڈ سپل چینل کے اوپر 180 میٹر پُل کا سنگِ بنیاد رکھا ۔ اگلے سال تک مکمل ہونے والے اس پُل پر 20 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ وزیر اعلیٰ نے پادشاہی باغ ۔ وُلر سیکشن پر دریائے جہلم کے ڈریجنگ کام کا برسرِ موقعہ جائیزہ لیا انہیں بتایا گیا کہ اس پر کافی حد تک کام کیا گیا ہے ۔ اگلے سال تک مکمل ہونے والے اس پروجیکٹ پر 400 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں ۔ سوئی بُگ کے باشندگان کے ایک وفد نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کر کے اُن کے گاؤں کیلئے انسدادِ سیلاب سے متعلق اقدامات کرنے کی مانگ کی ۔

بمنہ میں محبوبہ مفتی نے ٹٹو گراؤنڈ سے بمنہ بائی پاس تک سڑک کی کشادگی کے کام کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے جہلم ، ڈل اور رکھِ گنڈ اکشا میں رہنے والے افراد کی باز آباد کاری کے عمل کا جائیزہ لینے کے علاوہ وہاں پسماندہ طبقوں کیلئے اکامتی سہولیات قایم کرنے کی ہدایت دی ۔ دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے بمنہ بائی پاس پر شاہراہ کے متصل پارک کے قیام کی بھی ہدایت دی ۔ بعد میں محبوبہ مفتی نے رام باغ فلائی اوور کا دورہ کر کے جاری کام کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے پروجیکٹ عہدیداروں کو اپنی کوششوں کو دوگنا کر کے اس پروجیکٹ کو رواں سال ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔

استاد گھر کا افتتاح کرنے کے بعد اساتذہ کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہر ایک سماج میں نوجوانوں کے ذہنوں کو صحیح راہ دینے میں اساتذہ اہم رول ادا کرتے ہیں ۔افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ نے استاد گھر کے مختلف سیکشنوں میں سہولیات کا جائیزہ لیا انہوں نے آڈیٹوریم پر باقی ماندہ کام کی تکمیل اور صفائی ستھرائی اور کچن سہولیات کے بہتر رکھ رکھاؤ پر زور دیا ۔ اس سے قبل وزیر تعلیم سید الطاف بخاری نے وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ محکمہ کی ترجیح طلبا کو معقول ذہنی اور اخلاقی تعلیم فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے سکولوں اور کالجوں میں طلبا کی بہتر رہنمائی کیلئے اساتذہ کی سراہنا کی ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ بہت جلد سکولوں اور کالجوں میں طلبا کیلئے کونسلنگ سیل تشکیل دے گا ۔

وزیر اعلیٰ نے تواریخی زنانہ کالج نوا کدل میں اکیڈمک اور سائینس بلاک کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے طلبا کی طرف سے قائم کئے گئے کرافٹ سنٹر کا معائینہ کیا اور طلبا کی سراہنا کی ۔ وزیر اعلیٰ نے صوبائی کمشنر کو کشمیر ہاٹ یا امپوریم کے احاطے میں مناسب آؤٹ لیٹ کیلئے جگہ دیکھنے کی ہدایت دی ۔ وزیر اعلیٰ کی آمد پر کالج کی زنانہ این سی سی کیڈٹوں کے دستے نے وزیر اعلیٰ کا خیر مقدم کیا ۔ بعد میں وزیر اعلیٰ نے امر سنگھ کالج میں نئے فیکلٹی ڈیولپمنٹ سنٹر کا بھی افتتاح کیا ۔

Exit mobile version