جمعہ کیلئے مشترکہ قیادت کی کشمیر بند اور سونہ وار چلو کی کال!

سرینگر// بزرگ راہنما سید علی شاہ گیلانی،مولوی عمر فاروق اور یٰسین ملک کی مشترکہ مزاحمتی قیادت نے نئی دلی پر کشمیری نوجوانوں کا منظم قتلِ عام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اس پر بطور احتجاج جمعہ کو کشمیر بند اور سونہ وار چلو کی کال دی ہے۔پروگرام کے مطابق مزاحتمی قائدین سونہ وار میں سید یعقوب صاحب کے آستانہ سے متصل مسجد میں نماز پڑھنے کے بعد یہاں اقوامِ متحدہ کے فوجی مبصرین کے دفتر کے سامنے دھرنا پر بیٹھیں گے۔

مشترکہ قیادت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں لوگوں سے احتجاجی دھرنا میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہوئے اُنسے قیادت کے ساتھ ہی نمازِ جمعہ ادا کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے”اس دھرنا کے ذرئعہ کشمیریوں کے قتال ،با الخصوص،سرکاری فورسز کے ہاتھوں ہمارے نوجوانوں کے منظم قتلِ عام اور اُنہیں قید کئے جانے کے خلاف احتجاج درج کرایا جائے گا اور شدید ناراضگی ظاہر کی جائے گی“۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس موقعہ پر وادی میں آئے دنوں کرفیو اور پابندیاں لگائے جانے،لوگوں کے ساتھ مارپیٹ کئے جانے اور اس طرح کی دیگر زیادتیوں کے خلاف بھی احتجاج کیا جائے گا۔

Exit mobile version