امرناتھ یاتری حملہ،پی ڈی پی ایم ایل اے کا ڈرائیور گرفتار

سرینگر// امرناتھ یارتیوں پر ہوئے حالیہ حملے کے حوالے سے پولس نے کم از کم تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن میں پی ڈی پی کے ایک ممبر اسمبلی کے ڈرائیور بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق امرناتھ یاترا پر ہوئے حملے کو لیکر کولگام پولس نے گرفتاریاں عمل میں لائی ہیں اور حلقہ انتخاب وچی کے ممبرِ اسمبلی اعجاز میر کے ڈرائیور توصٰف احمد وانی کو بھی پکڑا گیا ہے اور اُنسے پوچھ تاچھ ہورہی ہے۔

”توصیف ممبر اسمبلی کے ساتھ سات ماہ پہلے تعینات تھا،اُسے دہشت گردی کے ایک معاملے کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا ہے“۔

توصیف احمد وانی پلوامہ ضلع کے باشندہ ہیں اور پولس کے مطابق وہ کچھ عرصة پہلے تک ممبرِ اسمبلی وچی اعجاز میر کے ساتھ بطور ڈرائیور تعینات تھے۔شوپیاں کے ایس پی امبارکار شری رام دنکر نے ایک خبررساں ایجنسی کو بتایا”توصیف ممبر اسمبلی کے ساتھ سات ماہ پہلے تعینات تھا،اُسے دہشت گردی کے ایک معاملے کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا ہے“۔

ایک خبررساں ایجنسی کے مطابق توصٰف کے بارے میں پولس کو شک ہے کہ وہ جنگجوئیت کے کئی معاملوں میں ملوث رہے ہیں اور اس سلسلے میں اُنسے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ایجنسی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امرناتھ یاتریوں پر ہوئے حملے کو لیکر مزید دو افراد کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کے بٹنگو میں یاتریوں کی ایک بس کے حملے کی زد میں آکر کم از کم سات یاتری ہلاک اور مزید کئی زخمی ہوگئے تھے۔ اس حملے کی اوروں کے علاوہ خود سبھی جنگجو تنظیموں نے بھی مذمت کی ہے جبکہ پولس نے جنوبی کشمیر کے ڈی آئی جی ایس پی پانی کی قیادت میں اس حملے کی تحقیقات کیلئے ایک چھ رُکنی تفتیشی ٹیم تشکیل دی ہوئی ہے۔

Exit mobile version