سرینگر// بانہال-بارہمولہ ریل کے ذرئعہ سفر کرنے والے مسافروں کو بڑی راحت پہنچاتے ہوئے شمالی ریلوے نے ایک مخصوص ریلوے اینکوائری کا نظام شروع کیا ہے جو روزانہ صبح 12 گھنٹے مسافروں کی سہولت کیلئے دستیاب رہے گا۔
بھارت سرکار کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وادی کشمیر کے مسافروں کیلئے کصوصٰ ٹیلی فون اینکوائری شروع کی گئی ہے۔ یہ نظام بڈگام کے ریلوے سٹیشن میں نصب کیا گیا ہے جہاں سے ٹیلی فون نمبر 01951-255164 پر صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک ریل کے اوقات اور اس سے متعلق دوسری جانکاری حاصل کی جا سکے گی۔
واضح رہے کہ باقی ریاستوں کے برعکس وادی میں ریلوے اینکوائری کا نظام دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا اور بعض اوقات گاڑیوں کے منسوخ کئے جانے کی وجہ سے مسافروں کو اسٹیشن سے مایوس لوٹنا پڑتا تھا تاہم اب اینکوائری کرکے مسافر اپنی سہولت کے مطابق گاڑیوں کے اوقات اور دوسی جانکاری معلوم کرسکیں گے۔.