سرینگر// بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی ست شرما نے کہا ہے کہ ریاست میں جی ایس ٹی کا نفاذ جلد عمل میں لاکر مزاحمتی قائدین کے منھ پر تھپڑ مارا جانا چاہیئے۔ست شرما نے کہا ہے”جی ایس ٹی کا نفاذ علیٰحدگی پسندوں کے منھ پر ایک تھپڑ ہوگا۔اس (جی ایس ٹی کا جموں کشمیر میں)کا نفاذ بھارت میں قوم پرست طاقتوں کو اور زیادہ مظبوط کرے گا“۔اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ ریاست میں اس طرح کے قوانین کے ذرئعہ علیٰحدگی پسندوں کو یہ بتایا جاسکے گا کہ جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔ اُنکے الفاظ میں ”ہمیں علیٰحدگی پسندوں کو کہنا ہے کہ جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے“۔
”جی ایس ٹی کا نفاذ علیٰحدگی پسندوں کے منھ پر ایک تھپڑ ہوگا۔اس (جی ایس ٹی کا جموں کشمیر میں)کا نفاذ بھارت میں قوم پرست طاقتوں کو اور زیادہ مظبوط کرے گا“۔
واضح رہے کہ ریاست میں نئے ٹیکس قانون جی ایس ٹی کے نفاذ کو لیکر ایک تنازعہ جاری ہے کہ کشمیری عوام اور تاجربرادری و سیول سوسائٹی کا ماننا ہے کہ اس قانون کے نفاذ سے ریاست کی اٹانومی مزید کمزور ہوجائے گی جبکہ سرکار اس قانون کے اطلاق کیلئے نہایت اُتاولی ہورہی ہے۔اسمبلی میں اس حوالے سے ایک ہنگامہ خیز اجلاس کے دوسرے دن کل سرکار نے جی ایس ٹی کی قرارداد کو منظور کرکے با لآخر ریاست میں جی ایس ٹی کے نفاذ کیلئے راستہ صاف کردیا ہے۔