سرینگر// جموں کشمیر سرکار کے محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ نے آج سے اپنی نوعیت کی پہلی نمائش شروع کی ہے جس میں آزادی سے قبل کے اخبارات و تصاویر پیش کی گئی ہیں۔ اس دوران یہاں ریفرنس لائبریری کم ریڈنگ روم کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ ، جدید سہولیات سے لیس کانفرنس ہال اور ویڈیو کانفرنسنگ کی جدید سہولیات کا افتتاح کیا جائے گا۔
اس سہولت کے افتتاح کے بعد ہی محکمہ کے وزیر چودھری ذوالفقار علی ریاستی حکومت کے اشتہاری ویب سائٹ کا افتتاح کرینگے۔ بتایا گیا ہے کہ اس ویب سائٹ کو جدید طرز پر بنایا گیا ہے اور اس پر ہر قسم کے اشتہارات ،ٹینڈر،اعلانات،فہرستیں اور مختلف انٹرویوز کے نتائج وغیرہ آسانی کے ساتھ دیکھے جاسکیں گے۔
محکمہ اطلاعات کی طرف سے جاری ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا کمپلیکس میں موجود جدید طرز کے آڈیٹوریم میں200 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔ بیان کے مطابق اس سہولت کے افتتاح کے بعد ہی محکمہ کے وزیر چودھری ذوالفقار علی ریاستی حکومت کے اشتہاری ویب سائٹ کا افتتاح کرینگے۔ بتایا گیا ہے کہ اس ویب سائٹ کو جدید طرز پر بنایا گیا ہے اور اس پر ہر قسم کے اشتہارات ،ٹینڈر،اعلانات،فہرستیں اور مختلف انٹرویوز کے نتائج وغیرہ آسانی کے ساتھ دیکھے جاسکیں گے۔ محکمہ حکومت، ذرائع ابلاغ اور لوگوں کے درمیان ایک استفصار کے طور پر کام کرتے ہوئے حکومت کی سرگرمیوں کو اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ پرنٹ ،الیکٹرانک، ڈیجیٹل، سوشل اور آؤٹ ڈور میڈیا کے ذریعے لوگوں تک جانکاری عام کرنے میں کلیدی رول ادا کرتا ہے۔
محکمہ اطلاعات ضلع ہیڈ کوارٹروں پر بھی میڈیا سینٹرس قائم کرنے پر عمل پیرا ہے اور اس طرح کا ایک مرکز پہلے ہی ضلع کٹھوعہ میں قائم کیا گیا ہے۔پریس نوٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ نے صحافی برادری کے لئے کئی بہبودی سکیمیں شروع کی ہیں جن میں صحافیوں کے لئے ویلفیئر فنڈ قائم کرنا بھی شامل ہے جسے جلد ہی نوٹیفائی کیا جائے گا۔ریاست میں کام کرنے والے صحافیوں نے بھی اُن کے لئے ایک پنشن اور انشورنس سکیم وضح کرنے کی وکالت کی ہے جس کے لئے حکومت کی طرف سے خدو خال طے کئے جارہے ہیں۔