اُدھمپور اور مینڈھر میں حادثے،4 مرے درجنوں زخمی

فائل فوٹو

جموں// اُدھمپور- پٹھانکوٹ سڑک پر پیش آمدہ ایک افسوسناک حادثے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور قریب تین درجن دیگر زخمی ہوگئے ہیں جبکہ مینڈھر میں ایک تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر ایک کمسن کی موت واقع ہوگئی ہے۔

اُدھمپور میں دھا روڑ پر اُس وقت حادثہ پیش آیا جب گوجرو نگروٹہ سے کھون کی جانب جانے والی ایک منی بس چھلاری رام کوٹ کے قریب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر اُلٹ گئی ۔گاڑی میں سوار 3افراد موقعہ پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ تین درجن کے قریب دیگراں زخمی ہوگئے۔ مہلوکین کے نام 19سالہ اجے سنگھ ولد سندور سنگھ ساکن نیلی مجالتہ، 21سالہ ہوشیار سنگھ ولد پورن سنگھ ساکن سیل مجالتہ اور کلددیپ راج ولد شنکر داس عمر 31سال ساکن کڑکئی مجالتہ بتائے گئے ہیں۔

جمو ں-پونچھ شاہراہ پر بھاٹہ دوڑیا ں کے مقام پر تیز رفتارگا ڑی، نمبر JK02BQ-9793، نے سڑ ک کنا رے کھڑے بچے مشرف سر فر ار ولد سر فر از احمد سکنہ سنگیو ٹ عمر8 سال کو ٹکر ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہوا۔اگرچہ مقامی لوگوں نے اسے فوری طور پر اٹھاکر سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ پہنچانے کی کوشش کی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا ۔

شدید زخمی حالت میں 14زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد جے ایم سی منتقل کیا گیا ہے جن میں پون سنگھ ولد پرکاش سنگھ، سشما دیوی زوجہ اشوک کمار، مکھن سنگھ ولد منشی رام، جودھراج ولد تلسی رام، منو شرما ولد جنک راج، کملیش دیوی زوجہ جگدیش چندر ، سونم ولد تھالی رام ، یشپال ولد پوری سنگھ، سبھاش سنگھ ولد چھترو ، پشپا دیوی زوجہ پرکاش سنگھ، پرکاش سنگھ ولد چھترو، گیتا دیوی زوجہ پورن سنگھ، تیرتھ سنگھ ولد نانک سنگھ، ہنسراج ولد منشی رام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 4دیگر زخمیوں کو رام کوٹ میں مرہم پٹی کرنے کے بعد ضلع ہسپتال ادہم پور میں داخل کروایا گیا ہے ۔

اُدھر جمو ں-پونچھ شاہراہ پر بھاٹہ دوڑیا ں کے مقام پر تیز رفتارگا ڑی، نمبر JK02BQ-9793، نے سڑ ک کنا رے کھڑے بچے مشرف سر فر ار ولد سر فر از احمد سکنہ سنگیو ٹ عمر8 سال کو ٹکر ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہوا۔اگرچہ مقامی لوگوں نے اسے فوری طور پر اٹھاکر سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ پہنچانے کی کوشش کی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا ۔ حادثہ کی خبر ملتے ہی بھا ری تعداد میں مقامی لو گ جمو ں پونچھ قومی شاہر اہ پر جمع ہو ئے اور انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرے با ری کی ۔ اس دوران کئی گھنٹو ں تک جمو ں پو نچھ شاہر اہ گا ڑیو ں کی آمد رفت کے لئے بند رہی جس کے باعث مسافر بُری طر ح پر یشان ہو ئے ۔ احتجا ج کی خبر سنتے ہی ایس ایچ او گو رسائی مو قعہ پر پہنچے اور اُنہوں نے ٹریفک کی نقل و حمل بحال کروادی۔

Exit mobile version