• Latest
  • Trending
  • All
نام کی ہی نہیں کردار کی بھی طاہرہ تھیں،روزے کی حالت میں ماری گئیں

نام کی ہی نہیں کردار کی بھی طاہرہ تھیں،روزے کی حالت میں ماری گئیں

July 3, 2017

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Monday, May 19, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

نام کی ہی نہیں کردار کی بھی طاہرہ تھیں،روزے کی حالت میں ماری گئیں

نمائندہ تفصیلات by نمائندہ تفصیلات
July 3, 2017
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
نام کی ہی نہیں کردار کی بھی طاہرہ تھیں،روزے کی حالت میں ماری گئیں
62
SHARES
177
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

برینٹی// دیالگام کے مضافات میں برینٹی نام کے گاوں کا سارا ماحول سوگوار ہے اور گاوں والے کف افسوس مل رہے ہیں۔ سنیچر کو یہاں فوج اور جنگجووں کے مابین ہوئے تصادم میں معروف عسکری کمانڈر بشیر لشکری کے مارے جانے کا انہیں جتنا افسوس ہے اتنا ہی انہیں تین بچوں کی ماں طاہرہ کے مارے جانے کا بھی غم ہے۔ بلکہ وہ کہتے ہیں کہ طاہرہ یوں اچانک اور غیر متوقع جاں بحق ہوئی ہیں کہ کسی کو ابھی تک یقین بھی نہیں آتا ہے۔

طاہرہ اُس بھیڑ میں شامل تھیں کہ جو بشیر لشکری کے محاصرے میں آنے کی خبر سُنکر بے تاب ہوکر اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر اُنکے بچاو میں ہاتھ پیر مارنے لگی تھی بلکہ یہاں کے لوگوں کی مانیں تو طاہرہ غالباََ وہ پہلی خاتون تھیں کہ جو واویلا کرتی ہوئیں گھر سے باہر آکر اُس گھر کی طرف دوڑیں کہ جہاں لشکری اپنے ساتھی سمیت گھیرے جاچکے تھے۔

”کسی کو کچھ معلوم نہیں تھا بلکہ گاوں میں اکثر لوگ ابھی بستروں میں ہی تھے کہ جب کہیں سے یہ خبر پھیلی کہ گاوں کا محاصرہ کر لیا گیا ہے اور یہاں بشیر پھنسا ہوا ہے، پھر مسجد کے لاوڈ اسپیکر سے اعلان ہوا اور طاہرہ اسکے ساتھ ہی واویلا کرتی ہوئیں باہر آگئیں لیکن فوج نے اُسے گولی مار دی“۔

چناچہ اُنکے ایک سوگوار پڑوسی کا کہنا ہے”کسی کو کچھ معلوم نہیں تھا بلکہ گاوں میں اکثر لوگ ابھی بستروں میں ہی تھے کہ جب کہیں سے یہ خبر پھیلی کہ گاوں کا محاصرہ کر لیا گیا ہے اور یہاں بشیر پھنسا ہوا ہے، پھر مسجد کے لاوڈ اسپیکر سے اعلان ہوا اور طاہرہ اسکے ساتھ ہی واویلا کرتی ہوئیں باہر آگئیں لیکن فوج نے اُسے گولی مار دی“۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اُسوقت محصور جنگجووں کی جانب سے ابھی کوئی گولی نہیں چلی تھی اور نہ ہی محاصرہ کرچکی فوج نے ہی ابھی جنگجووں کو اُکسانے کے لئے گولی چلائی تھی کہ جب طاہرہ کو ”نشانہ بناکر“فوج نے بندوق کا دہانہ کھول دیا۔گاوں والوں کا کہنا ہے کہ طاہرہ گھر سے باہر آنے کے تھوڑی دیر بعد ہی گولی کھاکر گر پڑیں اور اگرچہ اُنہیں فوری طور اسپتال کی جانب لیجایا گیا تھا تاہم وہ دم توڑ چکی تھیں۔اُنکی ایک پڑوسن نے طاہرہ کے اوصاف گنواتے ہوئے کہا کہ وہ بڑی پارسا خاتون تھیں ۔”وہ تو ایک الگ قسم کی خاتون تھیں،بہادر بھی ،شریف بھی اور ملنسار بھی اور اس سب سے بڑھکر یہ کہ وہ بڑی نیک سیرت تھیں جسکا ایک ثبوت یہ بھی ہے کہ رمضان کے سبھی روزوں کے بعد وہ شوال کے چھ روزے پورا کرتی ہوئیں ماری گئیں“۔ مذکورہ پڑوسن نے بتایا کہ طاہرہ روزے کی حالت میں جاں بحق ہوگئیں۔ غم سے نڈھال ایک اور خاتون نے کہا”وہ مجاہدوں کو بچانا چاہتی تھیں مگرخود شہید ہوگئیں اور وہ بھی روزہ داری کی حالت میں،وہ کسی مجاہد سے کم ہے کیا“۔ان عورتوں کا الزام تھا کہ فوج نے طاہرہ کو جان بوجھ کر قتل کردیا ہے ورنہ تب نہ کوئی سنگبازی شروع ہوئی تھی اور نہ ہی گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا تھا کہ جیسا پولس نے اپنے بیان میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ طاہرہ گولیوں کے تبادلے میں پھنس کر ماری گئی ہیں۔

”وہ تو ایک الگ قسم کی خاتون تھیں،بہادر بھی ،شریف بھی اور ملنسار بھی اور اس سب سے بڑھکر یہ کہ وہ بڑی نیک سیرت تھیں جسکا ایک ثبوت یہ بھی ہے کہ رمضان کے سبھی روزوں کے بعد وہ شوال کے چھ روزے پورا کرتی ہوئیں ماری گئیں“۔

برینٹی کے بٹہ پورہ کا سنیچر کی رات سرکاری فورسز نے محاصرہ کر لیا تھا اور کئی گھنٹوں کی جھڑپ میں یہاں لشکرِ طیبہ کے معروف کمانڈر بشیر لشکری عرف ابو عکاشہ اپنے ساتھی ابو معاذ سمیت مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق محاصرہ ہوتے ہی لوگوں نے گھروں سے باہر آکر محصور جنگجووں کو فرار ہونے کا موقعہ دینے کی کوشش کی تھی اور ایک موقعہ پر وہ کامیاب بھی ہوتے دیکھے گئے لیکن کسی نے اچانک ہی پُر اسرار طور پٹاخہ سر کیا جس کے بعد فوج نے زبردست فائرنگ کرکے بھیڑ کو منتشر کردیا اور لشکری کی کمین گاہ پوری طرح گھیرے میں آگئے اور پھر اُنکا یہاں سے زندہ نکلنا نا ممکن ہوگیا۔

برینٹی میں کئی لوگوں نے کہا”ہمیں یہ بھی افسوس ہے کہ بشیر لشکری ہمارے یہاں کیوں مارا گیا اور اس بات کا بھی غم ہے کہ ہمارے یہاں تین بچوں کی ماں اور ایک لڑکا بھی قتل ہوا“۔اُنکا نام نہ لئے جانے کی شرط پر بات کرنے پر آمادہ ہوئے ایک لڑکے نے بتایا”گزشتہ سال جب بُرہان وانی مارا گیا تب سے اُس گاوں کے لوگوں کو اچھوتوں کی نظر سے دیکھا جاتا ہے لہٰذا ہمیں بڑا بُرا لگ رہا ہے کہ بشیر صاحب ہمارے گاوں میں کیوں مارے گئے حالانکہ ہم نے اُنہیں بچانے کی بڑی کوششیں کی تھیں لیکن سچ پوچھیئے تو ہمیں اس واقعہ کے ہمارے گاوں میں پیش آنے کا بڑا افسوس ہے“۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ بشیر لشکری کے بارے میں بہت زیادہ نہیں جانتے تھے لیکن اب اُنہیں پتہ چلا ہے کہ وہ ”بُرہان وانی سے کم نہیں تھا“۔

طاہرہ کے پڑوسی اور رشتہ داراُنکی تعریفیں کرتے ہوئے کہتے ہیں”یہ پورا گاوں غریب ہے سو یہ لوگ بھی ہیں لیکن اُسکے اوصاف زبردست تھے،بڑی غیرت مند تھیں اور امورِ خانہ داری کی ماہر،سخی بھی تھیں کہ اپنے ساگزار کی پیداوار بانٹی رہتی تھی اور سب کے دکھ درد میں شریک رہتیں،افسوس کہ جواں مرگ ہوگئی اور اب انکے بچے یتیم ہوگئے“۔طاہرہ کے شوہر عبدالرشید چوپان کا حال بے حال ہے اور وہ کہتے ہیں کہ اُنہیں سمجھ ہی نہیں آرہا ہے کہ زندگی نے اچانک کس طرح کی کروٹ لی ہے اور وہ نئے حالات سے کس طرح نپٹ سکیں گے۔ وہ کہتے ہیں”وہ چالیس ،چوالیس سال کی تھیں اور ہمارے تین بچے ہیں، میں سمجھ ہی نہیں پا رہا ہوں کہ اچانک ہی یہ سب کیا ہوگیا،وہ جب گھر سے باہر جارہی تھیں تو میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اُسے کچھ ہوجائے گا اور پھر جب مجھے پتہ چلا کہ وہ زخمی ہوگئی ہے مجھے لگا تھا کہ وہ معمولی زخمی ہوگی اور ٹھیک ہوجائے گی لیکن کہاں معلوم تھا کہ میری دُنیا اُجڑ چکی ہے“۔طاہرہ کے تین بچوں میں سے بڑا لڑکازاہد 17سال کا ہے ،عمران کی عمر 14اور بیٹی مہک محض 12برس کی ہیں۔محکمہ پھولبانی میں باغوان چوپان کہتے ہیں”میرے لئے تو سب کچھ ختم ہو گیا ہے اور میں سمجھنے سے قاصر ہوں کہ ان بچوں کا کیا کروں،میں تباہ ہو گیا ہوں“۔

 

 

Tags: AFASPABashir LashkariFreedom MovementHuman RightsIndian ArmyKillingTahirah
Share25Tweet16Share6Send
نمائندہ تفصیلات

نمائندہ تفصیلات

Related Posts

بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
March 3, 2023
243
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔
بھارت

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
131
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
کاروبار/ سیاحت

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

by نمائندہ تفصیلات
March 2, 2023
155
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
143
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version