• Latest
  • Trending
  • All
جہاد کونسل کی کلینڈر میں ترمیم،حُریت کا رول بحال

جہاد کونسل کی کلینڈر میں ترمیم،حُریت کا رول بحال

February 15, 2023

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Saturday, May 17, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home جموں کشمیر

جہاد کونسل کی کلینڈر میں ترمیم،حُریت کا رول بحال

تفصیلات نیوز ڈیسک by تفصیلات نیوز ڈیسک
February 15, 2023
in جموں کشمیر
1 min read
0
جہاد کونسل کی کلینڈر میں ترمیم،حُریت کا رول بحال

متحدہ جہاد کونسل کی پریس کانفرنس کا فائل فوٹو

118
SHARES
337
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مظفرآباد// جنگجو تنظیموں کے اتحاد متحدہ جہاس کونسل نے حزب کمانڈر بُرہان وانی کی برسی کے حوالے سے دئے گئے کلینڈر کو مظفر آباد اور پاکستان تک محدود کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے لئے سید گیلانی،یٰسین ملک اور مولوی عمر فاروق کی مشترکہ قیادت پروگرام دے گی جسے متحدہ جہاد کونسل کی تائید حاصل ہوگی۔ یہ بات کل جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بتائی۔ اُنہوں نے کہا کہ اُنہیں دہشت گرد قرار دئے جانے کے امریکہ کے ”احمقانہ“فیصلے کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔

سید صلاح الدین مظفر آباد کی حدود میں آئے تو اُنکا والہانہ استقبال کرنے کے لئے لوگوں ،جنگجووں اور سیاسی و سماجی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد اُن پر پھول نچھاور کرنے لگی۔ اُنہیں زبردست نعرہ بازی کرنے والے ایک جلوس کی صورت میں پریس کلب پہنچایا گیا جہاں اُنہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ یہ پہلی بار تھا کہ سید صلاح الدین کے استقبال کا یوں انتظام کیا گیا تھا اور اسکا مقصد ،غالباََ،امریکی فیصلے کے عوام کے لئے ناقابلِ قبول ہونے کا پیغام دینا تھا۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم مودی کے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران ٹرمپ انتظامیہ نے سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دیکر پوری دُنیا کو حیران کردیا ہے۔

دلچسپ ہے کہ متحدہ جہاد کونسل نے پہلی بار حُریت کانفرنس کو کنارے لگا کر از خود احتجاجی کلینڈر جاری کیا تھا جس سے، ذرائع کے مطابق، حُریت قائدین میں بے چینی پیدا ہوئی تھی اور اُنہیں اپنا ”رول“ محدود ہوتے محسوس ہوا تھا۔ ان ذرائع کے مطابق سید گیلانی و دیگراں سے اس حوالے سے سید صلاح الدین سے بات کرکے اُنہیں اپنے کلینڈر میں ترمیم کرنے پر آمادہ کیا ہے۔

سید صلاح الدین احمد نے کہا”امریکہ کے اس احمقانہ فیصلہ کے بعد جب میں کوہالہ سے آزادکشمیر کی حدود میں داخل ہوا تو عوامی استقبال اور منوں پھولوں کی پتیوں کے نچھاور ہونے کے مناظر دیکھ کر میرے جذبات کو تقویت ملی کیونکہ یہ پہلی بار عوام نے اس قدر بڑا اور فقید المثال استقبال کیا جو مظفرآباد شہر تک دیکھا گیا۔ اُنہوں نے مزید کہا ” دُنیا کے امن کو تہہ و بالا کرنیوالے امریکہ، بھارت اور اسرائیل سب سے بڑے دہشتگرد ہیں، ہم اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کشمیر میں حق خودارادیت کی جدوجہد کررہے ہیں، مجھ جیسے فریڈم فائیٹر کو صرف بھارت کی خوشنودی ، پاکستان کی اقتصادی راہداری اور ایٹمی قوت کی وجہ سے دہشتگرد قرار دیا گیا، اصل مسئلہ پاکستان دشمنی ہے، امریکی پابندیوں کو کشمیری عوام نے جوتے کی نوک پر رکھ کرمسترد کردیا ہے، تحریک آزادی پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ جاری و ساری رکھیں گے۔8جولائی برہان مظفر وانی کے یوم شہادت کے موقع پر مظفرآباد میں جبکہ 13جولائی یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر راولاکوٹ میں عظیم الشان کانفرنسز کرینگے“۔

صلاح الدین مظفر آباد کی حدود میں آئے تو اُنکا والہانہ استقبال ہوا

پریس کانفرنس کے دوران سید صلاح الدین کے ساتھ متحدہ جہاد کونسل کے سیکرٹری جنرل شیخ جمیل الرحمان، مفتی محمد اصغر کشمیری، شمشیر خان، مولانا عتیق الرحمان دانش، عزیر احمد غزالی، محمد اصغررسول ، خواجہ فاروق احمد، عبدالعزیز علوی، جان محمد، مشتاق الاسلام، شیخ عقیل الرحمان سمیت سیاسی و دینی رہنما موجود رہے۔ سید صلاح الدین نے کہا ”اقوام متحدہ کے آئین اور دستور میں درج ہے کہ غاصب ملک اور افواج کے خلاف مغلوب عوام اپنی آزادی کیلئے کسی بھی طرح کی جدوجہد کریں وہ ان کا بنیادی حق ہے۔ 1947میں بھارت نے جموں کشمیر میں اپنی فوجیں اتار کر قبضہ کیا، جبکہ ایک حصہ مقامی ریاستی عوام نے خود آزاد کروایا، بھارت نے اقوام متحدہ میں جا کر حق خودارادیت کا وعدہ کیا اور قرار داد پر دستخط کیئے پانچ جنوری 1949ءمیں سیز فائر لائن معرض وجود میں آئی ، جواہر لال نہرو نے خود وعدہ کیا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائےگا، کشمیریوں نے اقوام متحدہ کی قرارادادوں اور بھارتی وزیراعظم کے وعدے پر عملدرآمد کیلئے۔42سال پرامن جدوجہد کی مگر انہیں ہمیشہ ظلم و تشدد سے روکا گیا، خواتین کی آبروریزی، مساجد کو جلانے، کشمیریوں کی نسل کشی جاری رہی ،جموں کشمیر کے عوام کا جمہوری حق دبایا گیا۔ عالمی طاقتوں نے جموں کشمیر کی عوام کو بھارت جیسے غاصب ملک کے خلاف ہتھیار اُٹھانے پر مجبور کیا“۔

”اقوام متحدہ کے آئین اور دستور میں درج ہے کہ غاصب ملک اور افواج کے خلاف مغلوب عوام اپنی آزادی کیلئے کسی بھی طرح کی جدوجہد کریں وہ ان کا بنیادی حق ہے۔ 1947میں بھارت نے جموں کشمیر میں اپنی فوجیں اتار کر قبضہ کیا، جبکہ ایک حصہ مقامی ریاستی عوام نے خود آزاد کروایا، بھارت نے اقوام متحدہ میں جا کر حق خودارادیت کا وعدہ کیا اور قرار داد پر دستخط کیئے پانچ جنوری 1949ءمیں سیز فائر لائن معرض وجود میں آئی ، جواہر لال نہرو نے خود وعدہ کیا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائےگا، کشمیریوں نے اقوام متحدہ کی قرارادادوں اور بھارتی وزیراعظم کے وعدے پر عملدرآمد کیلئے۔42سال پرامن جدوجہد کی مگر انہیں ہمیشہ ظلم و تشدد سے روکا گیا، خواتین کی آبروریزی، مساجد کو جلانے، کشمیریوں کی نسل کشی جاری رہی ،جموں کشمیر کے عوام کا جمہوری حق دبایا گیا۔ عالمی طاقتوں نے جموں کشمیر کی عوام کو بھارت جیسے غاصب ملک کے خلاف ہتھیار اُٹھانے پر مجبور کیا“۔

اُنہونے کہا کہ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا جاری کردہ یہ نوٹیفکیشن مبہم ہے کیونکہ امریکہ سمیت عالمی اداروں نے دہشتگرد اور حریت پسند کی جو تعریف بیان کی ہے امریکہ اُس پر پورا نہیں اترا۔ اُنہوں نے کہاکہ ٹرمپ کی حماقت کی وجہ سے امریکہ کی جانبداری سامنے آگئی ہے۔ سید صلاح الدین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کشمیریوں کی تحریک کا داعش، القاعدہ یا طالبان سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔اُنہوں نے کہا ”ہمیں سیاسی کردار ادا کرنے کی قطعی ضرورت نہیں کیونکہ جموں کشمیر میں سیاسی قیادت سید علی گیلانی ، مولوی عمر فاروق، سید شبیر شاہ ، محمد یاسین ملک سمیت دیگر قائدین کے پاس موجود ہے وہ کماحقہ کردار ادا کررہے ہیں“۔ اس موقہ پر سید صلاح الدین نے کہا کہ بُرہان وانی کی برسی کے موقعہ پر جو اھتجاجی کلینڈر اُنہوں نے دیا ہوا ہے اُسے وہ مظفر آباد اور پاکستان تک محدود کرتے ہوئے ”مقبوضہ کشمیر“ کے پروگرام کی تشکیل ”وہاں کی قیادت“ پر چھوڑ دیتے ہیں۔ دلچسپ ہے کہ متحدہ جہاد کونسل نے پہلی بار حُریت کانفرنس کو کنارے لگا کر از خود احتجاجی کلینڈر جاری کیا تھا جس سے، ذرائع کے مطابق، حُریت قائدین میں بے چینی پیدا ہوئی تھی اور اُنہیں اپنا ”رول“ محدود ہوتے محسوس ہوا تھا۔ ان ذرائع کے مطابق سید گیلانی و دیگراں سے اس حوالے سے سید صلاح الدین سے بات کرکے اُنہیں اپنے کلینڈر میں ترمیم کرنے پر آمادہ کیا ہے۔

 

Tags: APHCBurhan WaniHurriyat ConferencekashmirSyed GeelaniSyed SalahudinUJC
Share47Tweet30Share12Send
تفصیلات نیوز ڈیسک

تفصیلات نیوز ڈیسک

Related Posts

کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
143
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ
جموں کشمیر

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

by تفصیلات نیوز ڈیسک
February 21, 2023
138
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا
جموں کشمیر

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

by تفصیلات نیوز ڈیسک
February 17, 2023
114
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!
بھارت

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

by تفصیلات نیوز ڈیسک
February 17, 2023
114
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version