لشکر کمانڈربشیر لشکری محاصرے میں آگئے،جھڑپ جاری

سرینگر// اسلام آباد ضلع کے دیالگام علاقہ میں جاری اینکاونٹر میں لشکرِ طیبہ کے معروف کمانڈر بشیر لشکری کے پھنسے ہونے کی خبر ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محاصرے میں پھنسے جنگجووں میں بشیر لشکری شامل ہیں اور سرکاری فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے۔

لشکری لشکرِ طیبہ کے مقامی کمانڈر ہیں اور وہ خاصے مشہور ہیں۔ انہوں نے حال ہی پولس کی ایک پارٹی پر حملہ کرکے ایک ایس ایچ او سمیت چھ اہلکاروں کو موقعہ پر ہی ہلاک کردیا تھا جبکہ ذرائع کے مطابق وہ ابھی تک کئی بار فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب رہے ہیں۔

دیالگام کے برینٹی نامی گاوں میں جنگجووں کی موجودگی سے متعلق اطلاع ملنے پر سرکاری فورسز نے دورانِ شب یہاں کا محاصرہ کر لیا تھا اور صبح پانچ بجے سے جھڑپ جاری ہے۔ حالانکہ مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرے شروع کئے ہیں تاہم سرکاری فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کرکے ایک خاتون،طاہرہ، کو جاں بحق کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بشیر لشکری کے محصور ہونے کی خبر مصدقہ ہے اور انکا بچ نکلنا مشکل ہے۔ حالانکہ آس پڑوس کے ہزاروں لوگ جائے واردات کی جانب جانے کی کوششیں کررہے ہیں تاکہ محصور جنگجووں کو فرار ہونے کا موقعہ دیں تاہم فورسز نے اس جانب آنے والے سبھی راستوں کو بند کردیا ہے جبکہ گاوں میں جمع احتجاجی مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے جارہے ہیں۔

بشیر لشکری لشکرِ طیبہ کے مقامی کمانڈر ہیں اور وہ خاصے مشہور ہیں۔ انہوں نے حال ہی پولس کی ایک پارٹی پر حملہ کرکے ایک ایس ایچ او سمیت چھ اہلکاروں کو موقعہ پر ہی ہلاک کردیا تھا جبکہ ذرائع کے مطابق وہ ابھی تک کئی بار فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب رہے ہیں۔

Exit mobile version