• Latest
  • Trending
  • All
جی ایس ٹی کےخلاف” سیول نافرمانی“ کی دھمکی!

جی ایس ٹی کےخلاف” سیول نافرمانی“ کی دھمکی!

February 15, 2023

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Tuesday, May 20, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home جموں کشمیر

جی ایس ٹی کےخلاف” سیول نافرمانی“ کی دھمکی!

نمائندہ تفصیلات by نمائندہ تفصیلات
February 15, 2023
in جموں کشمیر
1 min read
0
جی ایس ٹی کےخلاف” سیول نافرمانی“ کی دھمکی!
60
SHARES
172
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر// نئے ٹیکس قانون جی ایس ٹی کے ریاست میں مجوزہ نفاذ کو لیکر جاری تنازعے کے بیچ کشمیر کی سیول سوسائٹی نے اس قانون کے نفاذ کی صورت میں” سیول نافرمانی کی تحریک“شروع کرنے کی دھمکی دی ہے۔سیول سوسائٹی کا اندازہ ہے کہ جی ایس ٹی کا نفاذ ریاست کی خصوصی پوزیشن پر ایک کاری ضرب ہوگی جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔

ایک طرف جہاں کل ریاستی سرکار نے جی ایس ٹی سے متلق مشاورت کے لئے کُل جماتی میٹنگ کا انعقاد کیا تھا،تاجر تنظیموں اور سیول سوسائٹی گروپوں کی جانب سے بھی علیٰحدہ سے ایک گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اس متنازعہ قانون کے کئی گوشوں پر مفصل بحث کی گئی اور محسوس کیا گیا کہ یہ قانون نافذ ہوا تو ریاست کی خصوصی پوزیشن بہت متاثر ہو جائے گی۔چناچہ سابق ہائی کورٹ جج حسنین مسعودی نے کہا کہ جی ایس ٹی کا نفاذ گزشتہ چالیس سال کے دوران ریاست کی اٹانومی پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کے نفاذ کی صورت میں ریاست ٹیکس قوانین بنانے کا اختیار کھو دے گی جبکہ بھارتی پارلیمنٹ جموں کشمیر کے لئے با الواسطہ ٹیکس کے قانون بنائے گی اور جی ایس ٹی کونسل ٹیکس کے ریٹ مقرر کرے گا۔

جی ایس ٹی کا نفاذ گزشتہ چالیس سال کے دوران ریاست کی اٹانومی پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارت میں یکم جولائی سے ٹیکس کا نیا قانون جی ایس ٹی یا گُڈس اینڈ سروسز ٹیکس نافذ ہونے جارہا ہے تاہم جموں کشمیر میں اس قانون کے نفاذ کو لیکر عوامی سطح پر زبردست مزاحمت کی جا رہی ہے اگرچہ محبوبہ مفتی کی قیادت والی سرکار اس قانون کے نفاذ کے لئے اُتاولی ہورہی ہے۔ریاست میں اس قانون کے نفاذ پر اعتراض جتانے والوں کا کہنا ہے کہ اس سے ریاست کی مالی خود مختاری پر آنچ آئے گی اور ریاست کی خصوصی پوزیشن پر بھی حرف آئے گا۔

کشمیر سنٹر فار سوشل اینڈ ڈیولوپمنٹ(کے سی ایس ڈی ایس) کی جانب سے بلائی گئی گول میز کانفرنس میں جسٹس حسینین مسعودی کے علاوہ پروفیسر گُل وانی،پروفیسر نسار علی،چارٹرڈ اکاونٹنٹ عبدالمجید زرگر،کالم نویس جاوید اقبال،محکمہ لائبریز کے سابق افسر زیڈ جی محمد،سید نیاز شاہ،جان محمد کول،شوکت چودھری ،آر ٹی آئی مومنٹ کے نمائندگان اورمختلف سیاسی تنظیموں کے نمائندگان شامل رہے جنہوں نے جی ایس ٹی کے نفاذ کی صورت میں ریاست کی سیاسی و اقتصادی حیثیت پر پڑنے والے ممکنہ اثرات کی وضاحت و تشریح کی۔

جسٹس مسعودی نے مزید کہا”ہم اپنے اختیارات سے دستبردار ہو رہے ہیں،وزیرِ خزانہ کو ہمیں بتانا چاہیئے کہ جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد ہم کس طرح ٹیکس کے ریٹ مقرر کرپائیں گے اور ضروری استثنیٰ کے بارے میں کس طرح فیصلہ لے پائیں گے“۔اُنہوں نے کہا کہ آئین کی 101ویں ترمیم کا جموں کشمیر میں تب تک اطلاق نہیں ہو سکتا ہے کہ جب تک نہ یہاں کی سرکار اسے منظوری دے۔

تاجر تنظیم فیڈریشن چیمبر آف انڈسٹریز کشمیر(ایف سی آئی کے)کے سابق صدر شکیل قلندر نے کہا کہ جی ایس ٹی کا نفاذ ریاست میں غیر منظم سیکٹر کے لئے ایک بڑا دھچکہ ثابت ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ اس سے چھوٹی صنعتیں بھی متاثر ہونگی کہ جنہیں ابھی ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہونے کے علاوہ دیگر مراعات ملتی آرہی ہیں۔اُنہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جی ایس ٹی کا نفاذ کشمیر میں صنعتوں کے خلاف ایک سازش اور یہاں کی اقتصادیات کا گلا گھونٹنے کا ایک اقدام ہے۔

سابق چیف ٹیکس کمشنر غلام رسول صوفی نے حزب اختلاف نیشنل کانفرنس کو اہم رول ادا کرنے کے لئے کہتے ہوئے بتایا کہ جی ایس ٹی کا نفاذ یہاں کی اقتصادی اور سیاسی خود مختاری پر ایک بڑی چوٹ ہے جسے بچا لیا جانا چاہیئے۔اُنہوں نے نیشنل کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسے ایک دوستانہ اپوزیشن کی بجائے سرگرم ہوکر ریاست کی خصوصی پوزیشن کا دفا کرنا چاہیئے۔اس تنازے پر وسیع بحث و مباحثے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سابق بیوروکریٹ شفیع پنڈت نے کہا کہ پورا معاملہ وامی سطح پر کھول کر رکھا جانا چاہیئے اور اس پر کھلی بحث ہونے کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیا جانا چاہیئے۔اُنہوں نے کہا کہ وزیرِ خزانہ نے یہ کہکر جی ایس ٹی کو عوامی سطح پر زیرِ بحث لانے سے انکار کیا ہے کہ قوانین پر مباحثہ قانون سازیہ کا کام ہے لیکن جنوبی افریقہ جیسے ممالک میں تو قوانین بنانے کے لئے دیہی سطح پر بھی مباحثے کرائے جاتے ہیں۔

شُرکاءِ کانفرنس اس بات پر متفق تھے کہ اگر حکومت نے جی ایس ٹی کا نفاذ عمل میں لایا تو ریاست میں سیول نافرمانی کی تحریک چھیڑ دی جائے گی۔

کمیونسٹ پارٹی کے لیڈر یسف تاریگامی نے بھی جی ایس ٹی کے نفاذ کی مخالفت میں تقریر کی اور کہا کہ اس سے وہ بنیادیں بھی ہل جائیں گی کہ جو ابھی تک کسی نہ کسی طرح اور کسی نہ کسی حد تک محفوظ ہیں۔وامی اتحاد پارٹی کے سربراہ اور ممبر اسمبلی لنگیٹ انجینئر رشید نے بھی متنازعہ قانون کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی سرکار جی ایس ٹی کے نفاذ کی صورت میں ریاست کے سبھی اختیارات کو سرنڈر کرنے جا رہی ہے۔اُنہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نئی دلی جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت سے منسلک ہر چیز چھیننے کی کوشش میں ہے۔اُنہوں نے کہا”ماضی میںہم نے خود غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے اپنی سیاسی خود مختاری کھو دی ہے لیکن ہم اپنے آئینی اور سیاسی مسائل کو لیکر مزید غیر ذمہ داری کی رِسک نہیں اُٹھا سکتے ہیں اور آزادی کے لئے کوشاں ہونے کے ساتھ ساتھ ہمیں ان سبھی معاملات کا خیال رکھنا چاہیئے“۔

تاجر لیڈراور ایف سی آئی کے کے سینئر نائبِ صدر جاوید احمد بٹ نے کہا ”ہم گولیوں کا سامنا کرنے کو تیار ہیں مگر ریاست کی خود مختاری کو کھو دینے پر نہیں، ہمیں دفعہ370کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہونے پر فخر ہوگا“۔شُرکاءِ کانفرنس اس بات پر متفق تھے کہ اگر حکومت نے جی ایس ٹی کا نفاذ عمل میں لایا تو ریاست میں سیول نافرمانی کی تحریک چھیڑ دی جائے گی۔

Tags: civil disobedience movementFeaturedGSTkashmirOppositionRound Table ConferenceTraders
Share24Tweet15Share6Send
نمائندہ تفصیلات

نمائندہ تفصیلات

Related Posts

کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
143
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ
جموں کشمیر

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

by تفصیلات نیوز ڈیسک
February 21, 2023
138
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا
جموں کشمیر

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

by تفصیلات نیوز ڈیسک
February 17, 2023
114
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!
بھارت

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

by تفصیلات نیوز ڈیسک
February 17, 2023
114
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version