جموں کشمیر میں تین مزید پاسپورٹ دفتروں کو منظوری

سرینگر // جموں کشمیر کو بہتر پاسپورٹ سہولت فراہم کرنے کیلئے وزارت برائے امور داخلہ اور محکمہ ڈاک نے ریاست میں مزید تین پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندروں کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ لیا ہے ۔

ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ ریاستی عوام کو پاسپورٹ کی فراہمی کے حوالے سے بہتر اور جلد خدمات دستیاب رکھنے کے لئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ترجمان نے وزارتِ داخلہ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تین پی او پی ، پی ایس کے اسلام آباد ، بارہمولہ اور کٹھوعہ اضلاع میں قایم کئے جا رہے ہیں ۔

قابلِ ذکر ہے کہ فی الوقت ریاست میں فقط دو پاسپورٹ دفتر قائم ہیں اور خواہشمند چاہے ریاست کے کسی دور اُفتادہ علاقہ سے بھی آتے ہوں اُنہیں سرینگر یا جموں جانا پڑتا ہے۔

Exit mobile version