امرناتھ یاترا شروع،پہلے دن 6097 نے درشن کئے

سرینگر // امرناتھ کی سالانہ یاترا آج بال تل اور پہلگام کے راستوں سے بیک وقت شروع ہوئی اور پہلے دن پہلگام سے 4853 جبکہ بال تل کے راستے سے 6435یاتری گپھا کے لئے روانہ ہوئے۔ شام گئے تک 6097 یاتریوں نے گپھا میں حاضری دیکر شیو لنگم کے درشن کئے۔ اس دوران ایک یاتری چٹان کھسکنے کے حادثے کا شکار ہوکر ہلاک ہوگئے ہیں۔

شام گئے تک 6097 یاتریوں نے گپھا میں حاضری دیکر شیو لنگم کے درشن کئے۔ اس دوران ایک یاتری چٹان کھسکنے کے حادثے کا شکار ہوکر ہلاک ہوگئے ہیں۔

گپھا کی جانب سفر کرتے ہوئے بھوشن کوتوال ولد کرپا رام کوتوال ساکن افغانہ محلہ جموں نامی ایک یاتری آج صبح 6.20پر ریل پتھری اور براری مارگ کے درمیان پہاڑی سے کھسکنے والے پتھرکی زد میں آکر زخمی ہوکر ہلاک ہوگئے۔ مذکورہ یاتری کے انتقال پر افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے گورنر این این ووہر انے شری امرناتھ جی شرائین بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اُمنگ نرولہ کو مذکورہ یاتری کے قریبی رشتہ داروں کو فوری طور تین لاکھ روپے کی نقدی امداد دینے کی ہدایت دی ہے۔گورنر نے فوت ہوئے یاتری کی روح کے ابدی سکون کے لئے دعاکرتے ہوئے اُن کے افراد خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

Exit mobile version