حاجن میں لوگوں نے محصور جنگجووں کو فرار ہونے میں مدد دی

سرکاری فورسز پر سنگبازی کرتے ہوئے نوجوانوں کا فائل فوٹو

سرینگر// بانڈی پورہ کے حاجن علاقہ میں فوج اور سرکاری فورسز کو محاصرہ ختم کرنے پر مجبور کرکے لوگوں نے کل یہاں محاصرے میں پھنسے جنگجووں کو فرار ہونے میں مدد دی۔یہ واقعہ حاجن کے ڈانگر محلہ اور نائد محلہ کا ہے کہ جہاں جنگجووں کی موجودگی سے متعلق اطلاع ملنے پر فوج اور دیگر سرکاری فورسز نے بدھ کی دوپہر کے قریب یہاں کا محاصرہ کرلیاتھا۔تاہم جونہی فورسز اہلکاروں نے جنگجوﺅں کی تلاش میں گھر گھر تلاشی کا آغاز کیا سینکڑوں کی تعداد میں مردوزن گھروں سے باہر آکر احتجاج کرنے لگے ،انہوں نے فورسز کو تلاشی لینے سے روک دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کا ہجوم سڑکوں پر اُمڈ آیا۔

لوگوں نے جنگجووں کو فرار ہونے کا موقعہ دینے کے لئے جان بوجھ کر ہنگامہ کیا اور اس دوران جنگجووں کو واقعہ فرار ہونے کا موقعہ مل بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق سرکاری فورسز نے جب احتجاج کررہے لوگوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی وہ مشتعل ہوئے اور اُنہوں نے بیک وقت کئی اطراف سے فورسز پر زبردست پتھراﺅ شروع کیا۔ پتھراﺅ میں شدت پیدا ہوئی مظاہرین کو تتر بتر کرنے کےلئے پہلے لاٹھی چارج کیا گیا اور بعد میں اشک آور گیس کے گولے داغے گئے جس کے نتیجے میں علاقے میں اتھل پتھل مچ گئی،تاہم لوگ پیچھے نہیں ہٹے۔حالات اس قدر کشیدہ ہوگئے کہ سرکاری فورسز کو یہاں کا محاصرہ ختم کرنا پڑا۔پولس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے ایک خبررساں ایجنسی نے بتایا کہ لوگوں نے جنگجووں کو فرار ہونے کا موقعہ دینے کے لئے جان بوجھ کر ہنگامہ کیا اور اس دوران جنگجووں کو واقعہ فرار ہونے کا موقعہ مل بھی کیا۔واضح رہے کہ وادی میں فورسز کی جنگجو مخالف کارروائیوں کے دوران اس طرح کے واقعات پیش آنا اب ایک معمول بن گیا ہے ۔

Exit mobile version