• Latest
  • Trending
  • All
جی ایس ٹی’بم‘کی ٹِک ٹِک،نیشنل،تاجر،حُریت ایک

جی ایس ٹی’بم‘کی ٹِک ٹِک،نیشنل،تاجر،حُریت ایک

June 15, 2017

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Tuesday, May 20, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home جموں کشمیر

جی ایس ٹی’بم‘کی ٹِک ٹِک،نیشنل،تاجر،حُریت ایک

صریر خالد by صریر خالد
June 15, 2017
in جموں کشمیر
1 min read
0
جی ایس ٹی’بم‘کی ٹِک ٹِک،نیشنل،تاجر،حُریت ایک
53
SHARES
151
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر// نئے ٹیکس قانون کے ریاست میں نفاذ کو لیکر ریاست میں ماحول گرم ہوتا جارہا ہے اور یہ ایک ایسا بم بنتا جارہا ہے کہ جس کی ٹِک ٹِک سرکار کی نیند اُڑانے لگی ہے اور جسکے پھٹ جانے سے ایک بھیانک آگ بھڑکنے کا احتمال ہے۔حزبِ اختلاف نیشنل کانفرنس نے جی ایس ٹی کی مخالفت میں کسی بھی حد تک جانے کا اعلان کیا ہے جبکہ تاجروں اور صنعت کاروں کی تنظیموں نے بھی سخت تیور دکھاتے ہوئے 17جون کے لئے(جب ریاستی سرکار نے جی ایس ٹی پر بحث کے لئے اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کیا ہوا ہے)ہڑتال کی کال دی ہے۔اس دوران مزاحمتی قیادت نے بھی جی ایس ٹی کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے میدان میں آکراسے کشمیریوں کو محتاج بنائے جانے کی ”بھارتی حکمرانوں کی سازش“قرار دیا ہے۔

تاجروں کے تحفظات اور خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے17جون کو مکمل ہڑتال کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیرِ خزانہ عبدالرحیم راتھر نے کل یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران پارٹی کی جانب سے جی ایس ٹی کے نفاذ کی کسی بھی حد تک مزاحمت کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ موجودہ حیئت میں یہ قانون ریاست کی ”خصوصی حیثیت اور مالی خود مختاری“پر ایک کاری ضرب ہے۔اُنہوں نے کہا”جی ایس ٹی کو موجودہ حیئت میں نافذ کرنا آگ سے کھیلنے کت مترادف ہے،ہم اس طرح کے کسی بھی اقدام کی کسی بھی حد تک مزاحمت کرینگے“۔اُنہوں نے کہا کہ موجودہ سرکار جی ایس ٹی کے حوالے سے انتہائی حد تک ابہام کی شکار ہے اور یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ اس قانو ن کے ساتھ کیا کیا جائے اور اسے کس طرح نافذ کیا جائے۔وزیرِ خزانہ حسیب درابو کی جانب سے اُنکے سرگرم سیاست میں آںے سے قبل مختلف اخباروں کے لئے لکھے گئے مضامین کا حوالہ دیتے ہوئے عبدالرحیم راتھر نے کہا کہ خود درابو یہ بات وضاحت کے ساتھ لکھ چکے ہیں کہ جی ایس ٹی کے نفاذ کی صورت میں ریاست کا مالی اور سیاسی خسارہ ہوگا۔اُنہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اگر درابو نے خود یہ باتیں واضھ کی ہیں تو پھر اب جی ایس ٹی کا نفاذ درست کیسے ہوگیا ہے۔اُنہوں نے کہا”جی ایس ٹی نافذ کرنے کے بعد وزیرِ خزانہ (دفعہ370کے تحت)ریاست کی خصوصٰ حیثیت کا بچاو کیسے کرینگے“۔اُنہوں نے کہا کہ حزبِ اختلاف کسی بھی صورت میں ریاست کے ٹیکس اختیارات کو سرنڈر نہیں ہونے دے گا۔

”جی ایس ٹی کے نفاذ کی صورت میں ریاست کی ٹیکس انتظامیہ تبدیل ہوگی اور اسکا بڑا حصہ بھارت سرکار کو منتقل ہوجائے گا۔ہماری پارٹی اسمبلی میں اسکی شدید مخالفت اور مزاحمت کرے گی“۔

جی ایس ٹی کے تکنیکی پہلووں پر بات کرتے ہوئے کئی مرتبہ وزیرِ خزانہ رہے عبدالرحیم راتھر نے کہا”جی ایس ٹی کے نفاذ کی صورت میں ریاست کی ٹیکس انتظامیہ تبدیل ہوگی اور اسکا بڑا حصہ بھارت سرکار کو منتقل ہوجائے گا۔ہماری پارٹی اسمبلی میں اسکی شدید مخالفت اور مزاحمت کرے گی“۔اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے جی ایس ٹی کے نفاذ کا باضابطہ فیصلہ ہونے سے پہلے ہی تاجروں کو مجوزہ قانون کے تحت اپنا اندراج کرنے کی ہدایات دینا شروع کیا ہے۔وزیرِ اعلیٰ کی جانب سے گزشتہ روز جی ایس ٹی کے نفاذ پر مشاورت کے لئے بلائے گئے کُل جماعتی اجلاس کا تذکرہ کرتے ہوئےراتھر نے کہا کہ حزبِ اختلاف کی سبھی جماعتوں نے متفقہ طور سرکار پر واضھ کردیا تھا کہ وہ ریاست کی ”خصوصی حیثیت اور مالی خود مختاری“پر سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہیں لہٰذا اسکا خیال رکھا جانا چاہیئے۔اُنہوں نے کہا”پی ڈی پی کے سینئر لیڈر مظفر حسین بیگ نے تو ہمارے خدشات کو قبول کیا اور برملا کہا کہ حزبِ اختلاف کی رائے صحیح ہے“۔اُنہوں نے دوٹوک کہا کہ جی ایس ٹی کو موجودہ صورت میں قبول نہیں کیا جاسکتا ہے لہٰذا اگر سرکار اسے نافذ کرنا ہی چاہتی ہے تو پھر اسے پہلے ترمیم شدہ بِل سامنے لانا چاہیئے۔

” اس حوالے سے بعض ریاستی وزراءکو ناگپور والوں نے خاص طور سے اپنا آلہ¿ کار اور ہمنوا بنالیا ہے اور وہ انہیں سبز باغ دکھا کر جی ایس ٹی ریاست میں نافذ کرانے میں استعمال کررہے ہیں۔ بھارتی پالیسی سازوں کو کشمیریوں کی ترقی اور خوشحالی ایک آنکھ نہیں بھاتی ہے اور وہ ہر سطح پر ان کے خلاف سازشیں رچارہے ہیں“۔

اس دوران تجارتی و صنعتی انجمنوں نے سخت تیور دکھاتے ہوئے17جون کو کشمیر بند اور اسمبلی گھیراﺅ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کی مالی اور سیاسی خود مختاری کو کسی بھی صورت میں داﺅ پر نہیں لگایا جائے گا۔کشمیر اکنامک الائنس،کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن اور کشمیر چیمبر آف کامرس ایند انڈسٹریز نے کہاہے کہ ریاست کی” سیاسی اور مالی خود مختاری “پر ضرب لگانے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔ الائنس کے شریک چیئرمین فاروق احمد ڈار نے بتایا کہ ایک منصوبے کے تحت مخلوط سرکار کشمیر میںجی ایس ٹی کولاگو کر رہی ہے تاکہ ریاستی عام بالخصوص وادی کے لوگوں کو دہلی کے سامنے کشکول اُٹھانے پر مجبور کیا جائے۔اُنہوں نے کہا کہ موجودہ ہیت میں جی ایس ٹی کو لاگو کرنا زہر ناک ثابت ہو سکتا ہے۔اُنہوں نے تاجروں اور صنعت کاروں کے علاوہ عام لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو سر سری نہ لیں،بلکہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف مزاحمت کریںجس سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو زک پہنچانے کی کوششیں کی جا رہی ہے۔ کشمیر اکنامک الائنس نے تمام تاجروں سے اپیل کی کہ وہ17جون کو پریس کالونی میں جمع ہوجائے جہاں سے اسمبلی کے مجوزہ اجلاس کے دوران گھیراﺅ کیا جائے گا۔

وزیرِ خزانہ حسیب درابو کی جانب سے اُنکے سرگرم سیاست میں آںے سے قبل مختلف اخباروں کے لئے لکھے گئے مضامین کا حوالہ دیتے ہوئے عبدالرحیم راتھر نے کہا کہ خود درابو یہ بات وضاحت کے ساتھ لکھ چکے ہیں کہ جی ایس ٹی کے نفاذ کی صورت میں ریاست کا مالی اور سیاسی خسارہ ہوگا۔

کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن دھڑے کے صدر بشیر احمد راتھر نے کہا ہے کہ جی ایس ٹی کو ریاست میں نافذ کرنے سے جموں کشمیر کی آئینی اور مالی حیثیت کو زخ پہنچنے کا احتمال ہے۔ہنگامی اجلاس کے دوران یہ محسوس کیا گیا کہ دفعہ370کو کسی بھی صورت میں کمزور نہیں ہونے دیا جائیگا۔اُنہوں نے بتایا کہ تاجروں کے تحفظات اور خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے17جون کو مکمل ہڑتال کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

اس دوران بزرگ راہنما سید علی شاہ گیلانی کی قیادت والی علیٰحدگی پسندوں کی مشترکہ قیادت نے ایک بیان میں جی ایس ٹی کے نفاذ کے حوالے سے ریاستی حکومت کے روئیے کو” انتہائی افسوسناک اور قابل تشویش“ قرار دیا ہے اور کہاہے”یہ کشمیریوں کی اقتصادیات کو تباہ وبرباد کرنے کی ایک سازش ہے اور اس کے ذریعے سے یہاں کی تجارت اور کاروبار کو نقصان پہنچانا مقصود ہے“۔بیان میں الزام لگایا گیا ہے کہ مرکزی سرکار کشمیری قوم کو دانے دانے کا محتاج بنانا چاہتی ہے اور وہ ان کی تجارت کو کسی بھی طور خود مختار اور خود کفیل نہیں دیکھنا چاہتی ہے۔ریاستی وزیرِ خزانہ حسیب درابو کا نام لئے بغیر بیان میں کہا گیا ہے” اس حوالے سے بعض ریاستی وزراءکو ناگپور والوں نے خاص طور سے اپنا آلہ¿ کار اور ہمنوا بنالیا ہے اور وہ انہیں سبز باغ دکھا کر جی ایس ٹی ریاست میں نافذ کرانے میں استعمال کررہے ہیں۔ بھارتی پالیسی سازوں کو کشمیریوں کی ترقی اور خوشحالی ایک آنکھ نہیں بھاتی ہے اور وہ ہر سطح پر ان کے خلاف سازشیں رچارہے ہیں“۔

Tags: Article 370AssemblyFeaturedGSTJoint Resistance LeadershipkashmirKashmir Economic AllianceNCPDPStrike
Share21Tweet13Share5Send
صریر خالد

صریر خالد

Related Posts

کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
143
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ
جموں کشمیر

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

by تفصیلات نیوز ڈیسک
February 21, 2023
138
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا
جموں کشمیر

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

by تفصیلات نیوز ڈیسک
February 17, 2023
114
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!
بھارت

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

by تفصیلات نیوز ڈیسک
February 17, 2023
114
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version