رمضان میں اب قیامُ اللیل نہ کیجئے راتوں کو بازار گھومیئے

فائل فوٹو

سرینگر// سرینگر کی نمائش گاہ میں کل جموں کشمیر بنک کے چیرمین پرویز احمد اور آئی جی کشمیر منیر احمد خان نے محکمہ تہذیب کے اہتمام سے سجائے گئے ” شبانہ بازار“کاتالیوں کی گونج میں افتتاح کیا ۔اس موقعہ پر کلچرل اکیڈمی کے عزیز حاجنی بھی موجود تھے جبکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔جموں کشمیر بنک کے چیرمین نے اس موقعہ پر سجائے گئے کھان پان ،دستکاریوں اور دیگر اسٹالوں کا دورہ کرکے اسٹال مالکوں سے بات کی اور انسے کاروبار کے بارے میں پوچھا۔تقریب پر بولتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شبانہ بازار کی شروعات کے جیسے اقدامات ایک اچھی شروعات ہے اور اس سے کاروباریوں کی آمدن میں اضافہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں میں شبانہ خریداری کی عادت ڈالنے کے لئے اس طرح کے بازار دوسری جگہوں پر بھی سجائے جانے چاہیئں۔

اس موقعہ پر موسیقی کی ایک محفل کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جبکہ بتایا گیا ہے کہ پورے رمضان کے دوران یہاں روزہ داروں کے لئے مختلف قسم کی قوالیاں سُننے کا انتظام کیا گیا ہے۔

نمائش گاہ میں اس بازار کو خاص رمضان مبارک کے لئے سجایا گیا ہے اور یہ پورے رمضان کو کھلا رہے گا۔اس موقعہ پر موسیقی کی ایک محفل کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جبکہ بتایا گیا ہے کہ پورے رمضان کے دوران یہاں روزہ داروں کے لئے مختلف قسم کی قوالیاں سُننے کا انتظام کیا گیا ہے۔شبانہ بازار کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ یہاں ایک لاٹری کا انتظام کیا گیا ہے جس میں لوگ گھریلو سامان، موٹر سائیکلیں اور اس طرح کی دیگر چیزیں جیت سکتے ہیں۔

Exit mobile version