سرینگر// نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی یا این آئی اے کی جانب سے علیٰحدگی پسندوں کو مبینہ طور حوالہ کے ذرئعہ رقومات ملنے کے الزامات کے ساتھ کئی لیڈروں کے یہاں چھاپے مارے جانے کے دوران بزرگ علیٰحدگی پسند لیڈر سید علی شاہ گیلانی نے لوگوں سے زکوات و صدقات کے عطیہ کی اپیل کی ہے۔
این آئی اے کا الزام ہے کہ سید گیلانی سمیت علیٰحدگی پسندوں کو پاکستان کی جانب سے حوالہ کے ذرئعہ رقومات ملتی آرہی ہیں اور اس حوالے سے تحقیقات کرتے ہوئے ایجنسی نے حال ہی سرینگر میں کئی علیٰحدگی پسند لیڈروں کے یہاں چھاپے مارے ہیں۔
اخبارات کے ذرئعہ لوگوں سے کی گئی اپیل میں بزرگ رہنما نے کہا ہے”روزوں کے اس مقدس مہینے میں حسبِ سابقہ اور حسبِ معمول تحریک حریت کی زکوٰة، صدقات اور عمومی اعانت کی صورت میں مالی معاونت کریں اور اُس عظیم کاز اور مشن کو کامیاب بنانے کے لیے قدمے، سخنے اور درمے اس تنظیم کی مدد کریں، جس کو آگے بڑھانے کے لیے یہ سرگرمِ عمل ہے اور جس میں یہ ہر اول دستے کا رول نبھا رہی ہے“۔دلچسپ ہے کہ یہ اپیل این اے آئی کی چھاپہ ماری کے کچھ ہی دن بعد کی گئی ہے حالانکہ سید گیلانی اس سے قبل بھی رمضان کے مہینے میں لوگوں سے چندہ مانگتے آئے ہیں۔این آئی اے کا الزام ہے کہ سید گیلانی سمیت علیٰحدگی پسندوں کو پاکستان کی جانب سے حوالہ کے ذرئعہ رقومات ملتی آرہی ہیں اور اس حوالے سے تحقیقات کرتے ہوئے ایجنسی نے حال ہی سرینگر میں کئی علیٰحدگی پسند لیڈروں کے یہاں چھاپے مارے ہیں۔
یہ پورا سسٹم کمال امانتداری اور دیانتداری کا حامل ہے اور کشمیری عوام اس کی شفافیت پر بھرپور اعتماد کرکے اس کی ہر ممکن طریقے سے معاونت کرتے ہیں۔
بزرگ رہنما کا کہنا ہے”تحریک حریت(جماعت اسلامی سے علیٰحدگی کے بعد انکی قائم کردہ جماعت) جہاں حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے ایک پُرامن جدوجہد کررہی ہے، وہاں یہ وقتاً فوقتاً ان لوگوں تک پہنچنے کی بھی مقدور بھر کوشش کرتی رہتی ہے، جو اس تحریک سے متاثر ہوئے ہیں اور جن کا کوئی پُرسان حال نہیں ہوتا۔ تحریک حریت نے ایک بُلڈ بینک بھی قائم کیا ہے اور یہ دوسرے سماجی کاموں کے علاوہ سیلاب اور دیگر ناگہانی آفات کے وقت بھی متحرک ہوکر لوگوں کی بِلا امتیاز ِ مذہب وملت مدد کرتی ہے۔ تحریک حریت کا ایک مضبوط اور فعال تنظیمی ڈھانچہ پوری ریاست میں کام کررہا ہے اور اس کی ضروریات بھی لوگوں کی طرف سے دی جانے والی مالی امداد سے پوری کی جاتی ہیں، یہ پورا سسٹم کمال امانتداری اور دیانتداری کا حامل ہے اور کشمیری عوام اس کی شفافیت پر بھرپور اعتماد کرکے اس کی ہر ممکن طریقے سے معاونت کرتے ہیں۔آزادی پسند عوام سے اپیل ہے کہ وہ اب کی بار بھی اپنی زکوٰة وصدقات اور عمومی اعانت کی رقمیں تحریک حریت کے بیت المال میں جمع کرائیں اور اللہ تبارک وتعالیٰ کے ہاں اجرِ عظیم کے مستحق بن جائیں“۔