مژھل میں تین جنگجووں کو مار گرانے کا فوج کا دعویٰ

فائل فوٹو

سرینگر// فوج نے شمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول(ایل او سی)کے مژھل سیکٹر میں فوج اور جنگجوو¿ں کے مابین ہوئی ایک جھڑپ میں تین جنگجو وںکے مارے جانے اور دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں کئی جنگجوﺅں کے موجود ہونے کا امکان ہے اور انہیں مارگرانے کیلئے ہیلی کاپٹروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج کی 56آر آراور پیر اکمانڈوز نے مژھل سیکٹر میں ایل او سی کے نزدیک جنگل کا محاصرہ کیا اس دوران جنگجوﺅں اور فورسز کے درمیان شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا۔

جنگل میں کئی جنگجووں کے چھپے ہوئے ہونے کا امکان ہے اور انکی تلاش کے لئے فوج نے اب فضائیہ کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ کئی گھنٹوں تک گولہ باری کے بعد جھڑپ کی جگہ فوج نے تین جنگجووں کی نعشیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیاہے ۔ان ذرائع کے مطابق جنگل میں کئی جنگجووں کے چھپے ہوئے ہونے کا امکان ہے اور انکی تلاش کے لئے فوج نے اب فضائیہ کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ دفاعی ذرائع نے جھڑپ کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہاکہ منگلوار کو فوج نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد مژھل سیکٹر میں تلاشی آپریشن شروع کیا تاہم بدھوار صبح سویرے جنگجوﺅں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوا جس دوران کئی گھنٹوں تک دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ان ذرائع کے مطابق جھڑپ کی مزید جنگجوﺅںکی تلاش کیلئے فوج کی بھاری جمعیت کو جنگل کی طرف روانہ کیا گیا ہے۔

دفاعی ذرائع کے مطابق آخری اطلاعات موصول ہونے تک فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان وقفے وقفے سے گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔ یاد رہے کہ حالیہ ایام میں فوج نے ایل او سی پر دراندازی کی کئی کوششوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے اور اس دوران کئی جنگجوو¿ں کو مار گرایا گیا ہے جبکہ حال ہی شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں ایک سی آر پی ایف کیمپ پر ہوئے خود کش حملے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے بھی چار جنگجو مار گرائے گئے ہیں جنکی ابھی تک تاہم شناخت نہیں ہو پائی ہے۔

Exit mobile version