صحافیوں کیلئے نئی سٹیٹ نیوزمیڈیا ایکریڈٹیشن پالیسی متعارف

سرینگر// پریس ایکریڈٹیشن قوانین میں ترمیم کے باعث گذشتہ سال ریاستی پریس ایکریدٹیشن کمیٹی کی میٹنگ منعقد نہ ہونے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے موجودہ سٹیٹ پریس ایکریڈٹیشن کمیٹی کی معیاد میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے ۔ حکومت نے موجودہ سٹیٹ پریس ایکریڈٹیشن پالیسی 1997 کی جگہ نئی سٹیٹ نیوزمیڈیا ایکریڈٹیشن پالیسی 2017 بھی کل 6جون کو متعارف کی ۔

ریاست میں میڈیا کے تیزی سے بدلتے منظر نامے کے مدِ نظر محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ پریس ایکریڈٹیشن پالیسی1997 کی جگہ نئی میڈیا ایکریڈٹیشن پالیسی ترتیب دے رہی ہے ۔

حکومت کے حکمنامے زیر نمبر 37-ID of 2016 بتاریخ 7-12-2016 کی رو سے کمیٹی کیلئے نامزد کئے گئے ممبران کی معیاد میں سال 2017-18 کی توسیع کی گئی ہے ۔ ان ممبران میں کشمیر امیجز کے مدیر بشیر منظر ، انڈیا ٹوڈے ٹی وی کے بیورو چیف شجاع الحق ، ہندوستان ٹایمز کے بیورو چیف توفیق رشید ، ارلی ٹایمز کے ریذڈنٹ ایڈیٹر منیش گپتا ، سٹیٹ ٹایمز کے نامہ نگار وویک شرما ، ٹایمز ناو کے بیورو چیف پردیپ دتہ ، آج تک کے ویڈیو جرنلسٹ طارق لون ، رائیزنگ کشمیر کے فوٹو جرنلسٹ فاروق جاوید خان ، آئی بی این 7 کے ویڈیو جرنلسٹ رجنیش بخشی اور ایسوسی ایٹڈ پریس کے فوٹو جرنلسٹ چھنی آنند شامل ہیں ۔ ناظمِ اطلاعات اس کمیٹی کے کنوینر جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر پی آر ممبر سیکرٹری ہیں ۔ اس کمیٹی کی معیاد 31 مارچ 2018 کو ختم ہو گی ۔

دریں اثنا حکومت نے ایکریدٹیشن ضابطوں پر نظر ثانی کر کے سٹیٹ نیوز میڈیا ایکریڈٹیشن رولز 2017 متعارف کی ہے ۔ نئے ضابطے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں ۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ریاست میں میڈیا کے تیزی سے بدلتے منظر نامے کے مدِ نظر محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ پریس ایکریڈٹیشن پالیسی1997 کی جگہ نئی میڈیا ایکریڈٹیشن پالیسی ترتیب دے رہی ہے ۔

سنیچر وار کو سرینگر میں کشمیر ایڈیٹرز گلڈ کے ممبران کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران وزیر اطلاعات چودھری ذوالفقار علی نے کہا کہ سٹیٹ نیوز میڈیا ایکریڈٹیشن رولز عنقریب وضع کئے جائیں گے ۔

جموں میں 17 ستمبر 2015 کو منعقد ہوئی سٹیٹ پریس ایکریڈٹیشن کمیٹی نے بھی پریس ایکریدٹیشن قوانین 1997 پر نظر ثانی کی وکالت کی ہے تا کہ اس کو ریاست میں میڈیا کے موجودہ تقاضوں کے ہم آہنگ بنایا جا سکے ۔ محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ نے سٹیٹ پریس ایکریڈٹیشن رولز کو سٹیٹ نیوز میڈیا ایکریدتیشن رولز اور سٹیٹ پریس ایکریڈٹیشن کمیٹی کی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کیلئے اسے سٹیٹ نیوز میڈیا ایکریڈٹیشن کمیٹی کا نام دینے کی تجویز دی ہے ۔ سنیچر وار کو سرینگر میں کشمیر ایڈیٹرز گلڈ کے ممبران کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران وزیر اطلاعات چودھری ذوالفقار علی نے کہا کہ سٹیٹ نیوز میڈیا ایکریڈٹیشن رولز عنقریب وضع کئے جائیں گے ۔

Exit mobile version