اہلِ وادی کے ساتھ یکجہتی،بھدرواہ میں ہڑتال

اہلِ وادی کے ساتھ یکجہتی،بھدرواہ میں ہڑتال
بھدرواہ// وادی چناب کے ڈوڈہ ضلع میں مُسلم اکثریت والی تحصیلِ بھدرواہ میں وادی کشمیر کی تازہ صورتحال اور یہاں مارے گئے جنگجووں کی تعزیت میں کل مکمل ہڑتال رہی۔انجمن اسلامیہ کی کال پر ہوئی اس ہڑتال کے ذرئعہ جہاں لوگوں نے وادی کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا وہیں کشمیر سے متعلق مرکزی سرکار کی ”غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز“بیان بازی پر بھی زبردست ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔

بھدرواہ ڈوڈہ ضلع کی مروف تحصیل ہے اور آب و ہوا اور موسم کے لحاظ سے اسکی مشابہت وادی کشمیر سے کرتے ہوئے کئی لوگ اسے چھوٹا کشمیر کہکر پکارتے ہیں۔

ہڑتال کا خاصا اثر دیکھنے میں آیا اور نہ صرف بھدرواہ قصبہ میں بلکہ آس پڑوس کے سبھی چھوٹے بڑے بازار بند رہے تاہم سرکاری اسکول ،دفاتر اور بینک معمول کے مطابق کھلے رہے اور یہاں کام کاج معمول کے مطابق ہو تا رہا۔ہڑتال کے نتیجے میں ٹریفک کی سر گرمیاں متاثر نہیں ہوئیں۔ہڑتال کے پیشِ نظر تاہم قصبے میں اضافی پولس اور دیگر فورسز کو تعینات کیا گیا تھا تاہم حالات پُرامن رہے۔

ہڑتال کا خاصا اثر دیکھنے میں آیا اور نہ صرف بھدرواہ قصبہ میں بلکہ آس پڑوس کے سبھی چھوٹے بڑے بازار بند رہے تاہم سرکاری اسکول ،دفاتر اور بینک معمول کے مطابق کھلے رہے اور یہاں کام کاج معمول کے مطابق ہو تا رہا۔

انجمن اسلامیہ بھدرواہ نے مرکزی اور ریاستی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے معصوم کشمیریوں کو ختم کرنے کے بعد اشتعال انگیز بیان دئے جارہے ہیں۔انجمن کا کہنا تھا کہ اسی سلسلے میں اپنی ناراضگی جتانے اور اپنا احتجاج درج کرانے کے لئے اہلِ بھدرواہ ہڑتال پر رہے۔ واضح رہے کہ بھدرواہ ڈوڈہ ضلع کی مروف تحصیل ہے اور آب و ہوا اور موسم کے لحاظ سے اسکی مشابہت وادی کشمیر سے کرتے ہوئے کئی لوگ اسے چھوٹا کشمیر کہکر پکارتے ہیں۔

Exit mobile version