طلباءکے احتجاج کا خدشہ جاری، کئی کالج بند

سرینگر کے معروف ایس پی کالج کے طلباء سرکاری فورسز پر سنگ برساتے ہوئے

سرینگر// وادی کشمیر میں طلباءکی احتجاجی تحریک کے واحد توڑ کے بطور انتظامیہ نے ابھی ہائر اسکینڈری سطح کے اسکولوں اور کالجوں کو بند رکھنے کا فیصلہ لیا ہے جسکے تحت آج سنیچر کو بھی کئی اضلاع میں یہ تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

سرینگر میں کالج اور ہائر سکنڈی سکولوں کو بند رکھنے کی تصدیق کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر فاروق احمد لون نے کہا کہ پورے ضلع میں سنیچر کو ہائر سیکنڈری اسکول اور کالج بند رہیں گے۔ادھرڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ایک اطلاع کے مطابق آج ضلع کے تمام ہائیر سکینڈری سکول اور کالجوں میںتدریسی عمل معطل رہے گا۔ڈپٹی کمشنر پلوامہ کے مطابق ضلع میں تمام ہائیر سکینڈری سکول اور کالج بند رہیں گے۔

فاروق احمد لون نے کہا کہ پورے ضلع میں سنیچر کو ہائر سیکنڈری اسکول اور کالج بند رہیں گے۔ادھرڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ایک اطلاع کے مطابق آج ضلع کے تمام ہائیر سکینڈری سکول اور کالجوں میںتدریسی عمل معطل رہے گا۔

واضح رہے کہ وادی میں قریب ڈیڑھ ماہ سے اب طلباءکی احتجاجی تحریک جاری ہے کہ جنوبی کشمیر میں پلوامہ کے ایک کالج میں گھس کر طالبات پر پیلٹ گن چلانے کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباءکے خلاف کارروائی میں مزید کئی طلباءزخمی اور گرفتار ہوتے رہے اور احتجاج طول پکڑتا آرہا ہے۔انتظامیہ کی طرفسے کئے گئے کئی اقدامات کے ناکام ثابت ہونے کے بعد اب ہفتوں سے ہائر اسکینڈری اسکولوں اور کالجوں کو احتجاجی مظاہروں کے امکانات محسوس کرتے ہی بند کیا جاتا ہے جس سے طلباءکی تعلیم بُری طرح متاثر ہورہی ہے۔

Exit mobile version