• Latest
  • Trending
  • All
جنگجوئیت کے گڈھ میں پُراسررقتل،دوطرفہ الزام

جنگجوئیت کے گڈھ میں پُراسررقتل،دوطرفہ الزام

May 20, 2017

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Tuesday, May 20, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home جموں کشمیر

جنگجوئیت کے گڈھ میں پُراسررقتل،دوطرفہ الزام

نمائندہ تفصیلات by نمائندہ تفصیلات
May 20, 2017
in جموں کشمیر
1 min read
0
جنگجوئیت کے گڈھ میں پُراسررقتل،دوطرفہ الزام
118
SHARES
336
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پلوامہ//جنگجوئیت کا گڈھ بن کر اُبھرے پلوامہ ضلع میں جنگجووں کے ایک شخص کا پُراسرار قتل متنازعہ ہوگیا ہے کہ جہاں پولس اسے جنگجووں کا کام بتاتی ہے وہیں مقتول کے لواحقین اور علاقے کے لوگ اسکے لئے فوج اور دیگر سرکاری فورسز پر الزام لگا رہے ہیں۔اس دوران جلوسِ جنازہ میں ہزاروں لوگوں کے بیچ نمودار ہوکر جنگجووں نے مقتول کو ”گن سیلوٹ“دیکر اُنہیں ”خراجِ عقیدت“پیش کرکے گویا اس قتل میں شامل نہ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔پلوامہ میں اس حوالے سے حالات کشیدہ ہیں جبکہ وکلاءتنظیم جموں کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اس واقعہ کو مشکوک بتاتے ہوئے اسکی عدالتی تحقیقات کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

جمِ غفیر میں اچانک ہی دو مسلح جنگجو نمودار ہوگئے جنہوں نے لون کے تئیں خراجِ عقیدت کے بطور کئی گولیاں چلا کر اُنہیں گن سیلوٹ دے دیا

محمد یوسف لون ولد ثناءاللہ ساکن گڈورہ کی گولیوں سے چھلنی لاش کل نیوہ نامی گاوں میں ایک نالے سے بر آمد کی گئی اور مذکورہ کی شناخت ہوجانے کے ساتھ ہی یہ خبر پورے علاقہ میں جنگل کی آگ ہوگئی جسکے ساتھ ہی ہزاروں لوگوں نے مقتول کے آبائی گاوں پہنچنا شروع کیا۔لون کی نمازِ جمعہ سے قبل اور مابعد کم از کم دو بار نمازِ جنازہ پڑھی گئی اور دونوں بار اس میں لوگوں کی بڑی تعداد شامل ہوئی۔اس دوران جمِ غفیر میں اچانک ہی دو مسلح جنگجو نمودار ہوگئے جنہوں نے لون کے تئیں خراجِ عقیدت کے بطور کئی گولیاں چلا کر اُنہیں گن سیلوٹ دے دیا۔
مقتول کے لواحقین اور آس پڑوس کے لوگوں نے سرکاری فورسز پر الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جمعرات کی رات کو پڑوس کے ہکری پورہ گاوں کا کریک ڈاون کیا گیا تھا اور محمد یوسف لون اسی دوران لاپتہ ہوگئے تھے۔لوگوں کا الزام ہے کہ لون کو در اصل سرکاری فورسز نے ہی قتل کر دیا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا تھا”رات دس بجے ہم نے چند گولیاں چلنے کی آواز سنی تھی حالانکہ تب ہکری پورہ کا محاصرہ جاری تھا،یہاں پولس کی یہ کہانی ماننے کو کوئی تیار نہیں ہے کہ یوسف کو مجاہدوں نے مار ڈالا ہے“۔

مقتول شخص کے لواحقین کا کہنا ہے کہ جمعرات کی سہ پہر کو لون زیرِ تعمیر اپنے مکان کی جانب نکلے تھے اور پھر واپس نہیں لوٹے۔اُنکا کہنا ہے”ہم نے اُسے کئی بار فون کیا لیکن بات نہیں ہوپائی،پریشانی کے عالم میں ہم رات بھر نہ سو سکے اور صبح سویرے ہمیں کسی نے بتایا کہ اُسکی گولیوں سے چھلنی لاش ایک نالے میں پڑی ہوئی ہے“۔

وکلاءتنظیم جموں کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اسکیعدالتی تحقیقات کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے

پندرہ سال کی بیٹی سمیت تین بچوں کے والد، 45 سال کے، محمد یوسف لون کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ گاوں کے دیگر لوگوں کی طرح عام زندگی گذارتے تھے تاہم جنگجووں کے ساتھ روابط کے الزام میں اُنہیں کئی بار گرفتار کیا جاچکا ہے۔ایک مقامی اخبار نے کسی نا معلوم پولس افسر کو یہ کہتے ہوئے بتایا ہے کہ مذکورہ جنگجووں کے اعانت کار کے بطور کام کرتے تھے اور اُنہیں کسی وجہ سے خود جنگجووں نے ہی قتل کردیا ہے۔پولس نے ایک بیان میں کہا ہے”اُسکی لاش تو اُس گاوں سے دو کلومیٹر دور ملی ہے کہ جہاں فورسز نے محاصرہ کیا ہوا تھا۔فورسز کا اس میں کوئی ہاتھ نہیں ہے۔ہماری ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ جنگجووں نے گذشتہ رات اُسے ہلاک کردیا ہے۔ہم نے ایک معاملہ،زیرِ نمبر174/2017،تحت دفعہ302 درج کیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے“۔

اگر اس شخص کو جنگجووں نے قتل کیا ہوتا تو وہ کسی صورت اُنکے جنازے میں شامل نہیں ہوتے اور اُنہیں ”سلامی“نہیں دیتے

پلوامہ میں اس واقعہ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے اور لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا گیا۔کئی لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر اس شخص کو جنگجووں نے قتل کیا ہوتا تو وہ کسی صورت اُنکے جنازے میں شامل نہیں ہوتے اور اُنہیں ”سلامی“نہیں دیتے۔یاد رہے کہ جنوبی کشمیر میں ابھی جنگجووں کا دبدبہ قائم ہے اور وہ جہاں سماجی رابطے کی ویب سائٹوں پر فوجی وردی میں ملبوس اپنی تصاویر پھیلارہے ہیں وہیں کسی بھی ساتھی کے مارے جانے پر اُسکے جلوسِ جنازہ میں اُسے ”گن سیلوٹ“دینے کو بھی معمول بنایا گیا ہے۔پولس کا کہنا ہے کہ ایسا کرکے جنگجو دراصل جنگجوئیت کے ساتھ ایک طرح کا ”ہیروازم“جوڑکر مزید نوجوانوں کو اپنی طرف کھینچنا چاہتے ہیں۔

لون کے قتل کے مشکوک ہوجانے پر وکلاءتنظیم جموں کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اسکیعدالتی تحقیقات کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔بار نے مقامی لوگوں کے الزام کو پیش نظررکھتے ہوئے شک ظاہر کیا ہے کہ مذکورہ کو محاصرے کے دوران سرکاری فورسز نے اُٹھا کر قتل کردیا ہے لہٰذا اس واقعہ کی کسی جوڈیشل افسر کی نگرانی میں تحقیقات کرائی جانی چاہیئے۔

Tags: Bullet Riddeled BodyFeaturedGadooraHizbul MujahideenJK PoliceLashkar e ToibahPulwamaSouth Kashmir
Share47Tweet30Share12Send
نمائندہ تفصیلات

نمائندہ تفصیلات

Related Posts

کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
143
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ
جموں کشمیر

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

by تفصیلات نیوز ڈیسک
February 21, 2023
138
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا
جموں کشمیر

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

by تفصیلات نیوز ڈیسک
February 17, 2023
114
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!
بھارت

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

by تفصیلات نیوز ڈیسک
February 17, 2023
114
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version