پولس کا عمر فیاض کے قاتلوں کی شناخت کرنے کا دعویٰ

شوپیاں//

جموں کشمیر پولس نے نوجوان فوجی افسر عمر فیاض کی ہلاکت میں لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین کے تین جنگجووں کے ملوث ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں انکے اشتہات چسپاں کئے ہیں۔پولس نے لوگوں سے انعام کے عوض انکے بارے میں سراغ دینے کے لئے کہا گیا ہے۔پولس کا دعویٰ ہے کہ ان تینوں مقامی جنگجووں کا تعلق لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین کے ساتھ ہے۔

10مئی کو نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں مارے گئے لیفٹنٹ عمر فیاض ولد فیاض احمد ،ساکن سڑ سونا کولگام ،کی ہلاکت کے سلسلے میں شوپیاں پولیس نے باضابط ایک کیس درج کرلیا ہے۔شوپیان پولیس نے جمعہ کو بجلی کھبوں ، دیواروں کے علاو ہ مساجد پر لشکر طیبہ اور حزب المجا ہدین سے وا بستہ3 جنگجو ئوں اشفاق ٹھوکر ولد عبدالمجید، غیاث الا سلام ولد بشیر ٹھوکر سا کنان پڈ ر پورہ اور محمد عباس بٹ ولدجبار ساکن ماتر ی بگ شوپیان کی تصا ویر والے اشتہار چسپاں کئے ۔

اشتہاروں پر تحریر کیا گیا ہے کہ جو کوئی بھی ان جنگجوئوں کی موجود گی کے بارے میںاطلاع دے گا اسے نقد انعام دیا جائے گا۔ پولیس نے تینوں جنگجوئوں کوعمر فیاض کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے ۔ چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں صرف فون نمبرات دئے گئے ہیں جن پر عوام سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ ا شتہاری ملزم قررار دئے گئے ان جنگجوئوں کے بارے میں ا طلاع فراہم کر کے انعام حاصل کرے ۔

Exit mobile version