اوڑی کے جنگلوں میں وسیع فوجی آپریشن جاری

فائل فوٹو

سرینگر//
شمالی کشمیر کے اوڑی علاقہ میں جنگجوو¿ں کے ایک گروپ کے دراندازی کرنے میں کامیاب ہونے کی خبروں کے بعد فوج نے یہاں کے جنگل میں ایک بڑا آپریشن شروع کیا ہے۔گزشتہ رات سے جاری بتائے جارہے اس آپریشن میں زمینی فوج کے علاوہ فوجی ہیلی کاپٹروں کو بھی کام پر لگا دیا گیا ہے اور علاقے کی تلاشی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق فوج کی 4جیک لائی اور پیرا کمانڈوز نے اوڑی کے کئی جنگلوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی ہے جبکہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بھی جنگلات میں چھپے بیٹھے جنگجو¿وں کو تلاش کیا جارہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اوڑی کے جنگل میں رات بھر شدید گولہ باری ہوئی اس دوران ہیلی کاپٹروں نے بھی جنگل میںبم گرائے جس کی وجہ سے آس پاس علاقے زور دار دھماکوں سے لرز اٹھے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ فوج کو خفیہ ادارے سے اطلاعات موصول ہوئی ہے کہ اوڑی کے جنگلات میںجنگجوو¿ں کا ایک گروپ چھپا بیٹھا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ اوڑی میں چوکس پوسٹ کے نزدیک جنگجووں نے 4جیک لے رجمنٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار، جس کی شناخت کمل کانتھ کے بطور ہوئی ہے، شدید طورپر زخمی ہوا ہے اور اسے نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابقگزشتہ رات سے جاری اس آپریشن میں ہیلی کاپٹروں کے ساتھ ساتھ سونگھنے والے کتوں کو بھی طلب کیا گیا ہے ۔

دفاعی ذرائع نے اوڑی میں جنگجو مخالف آپریشن شروع کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ رات جنگجووں نے فوج پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا۔ ان ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ دراندازی کے ذریعے جنگجو اس طرف آنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور انہیں مار گرانے کیلئے اوڑی کے جنگلوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پہاڑوں پر برف پگھلنے کے ساتھ ہی اگر چہ دراندازی کیلئے جنگجو سرگرم ہو گئے ہیں اوروہ مکرر اس پار آںے کی کوششیں کر رہے ہیں جنہیں ابھی تک فوج نے ناکام بنایا ہے ۔

دریں اثنابی ایس ایف کے دو جوانوں کی ہلاکت اور پھر انکی لاشوں کی توہین کئے جانے سے ہندوپاک کے بیچ کشیدگی میں ہوئے اضافے کے بعد کنٹرول لائن پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈ ھر علاقے اور منکوٹ علاقے میں پاکستانی افواج نے ایک بار پھر منگل کی صبح جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فوج کی کئی چوکیوں کو نشانہ بنا کر ان پر شدید گولی باری کی جوکئی گھنٹوں تک جاری رہی ۔ان ذرائع کے مطابق پا کستا نی افو اج نے بھارت کی کئی چو کیو ں کو بھی نشانہ بنا کر کئی پو سٹو ں کے پرگو لے داغے جس کے جواب میں سرحد پر تعینات بھارت کے افواج نے بھی جوابی کاروائی کی تاہم طرفین کے مابین ہوئی گولی باری سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

Exit mobile version