جموں کشمیر کو بس مودی ہی دلدل سے نکال سکتے ہیں:محبوبہ

محبوبہ مفتی

جموں//
جموں کشمیر کی موجودہ صورتحال کو ایک ”دلدل“بتاتے ہوئے ریاست کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ اکیلے وزیر اعظم مودی ہی جموں کشمیر کو اس دلدل سے نکال سکتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو قوم کا منڈیٹ حاصل ہے اور وہ سات دہائی پرانے مسئلہ کشمیر کو حل کر سکتے ہیں۔محبوبہ مفتی نے کہا ہے”ہمیں دلدل سے کوئی اگر باہر نکال سکتا ہے تو وہ وزیر اعظم مودی ہیں۔وہ جو بھی فیصلہ کرینگے ملک اسکی حمایت کرے گا“۔
جموں میں ایک فلائی اوور کی افتتاحی تقریب کے موقعہ پرمحبوبہ مفتی کے مطابق وزیر اعظم مودی کو پوری قوم کا منڈیٹ ملا ہوا ہے اور وہ ستر سال سے لٹکتے آرہے مسئلہ کشمیر کو حل کر سکتے ہیں۔ہر گزرتے دن مزید تباہی کی جانب جارہی ریاست جموں کشمیر کی وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھاسابق وزیر اعظم (منموہن سنگھ)بھی پاکستان کے ساتھ معاملات سدھارنا چاہتے تھے لیکن انہیں ہمت نہ ہوئی۔انکا کہنا تھا”پہلے والے وزیر اعظم بھی پاکستان جانا چاہتے تھے پر انہوں نے جرا¿ت نہیں کی جبکہ پی ایم مودی لاہور گئے….یہ طاقت کی نشانی ہے“۔سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی ایک بار پھر تعریفیں کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ واجپائی اور مفتی سعید نے ہندوپاک کے تعلقات میں بہتری پیدا کی تھی لیکن انکے بعد کی سرکاروں کی جانب سے اس چیز کو جاری نہ رکھے جانے کی وجہ سے یہ تعلقات پھر سے بگڑ گئے۔
محبوبہ مفتی کا یہ بیان ایسے میں سامنے آٰا ہے کہ جب وادی¿ کشمیر کی صورتحال اس قدر کشیدہ ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو اننت ناگ کی پارلیمانی نشست کے ضمنی چناو¿ کو پہلے ہفتوں کے لئے موخر اور پھر غیر معینہ مدت تک کے لئے منسوخ کرنا پڑا ہے۔جنگجوو¿ں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور روز روز ہورہے احتجاجی مظاہروں کو دیکھتے ہوئے سرینگر سے نئی دلی تک کئی حلقوں کا ماننا ہے کہ اگر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سنجیدہ مذاکرات کی شروعات میں مزید دیر ہوگئی تو صورتحال قابو سے باہر ہوسکتی ہے۔ایسے میں مانا جارہا ہے کہ محبوبہ مفتی نے مودی کو پوری قوم کا منڈیٹ حاصل ہونے کی بات کہتے ہوئے انہیں جوش دینے کی کوشش کی ہے کیونکہ مرکزی سرکاری کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ٹھوس کوششیں نہ ہونے کی وجہ سے خود پی ڈی پی کی مقبولیت پر بڑی چوٹ پڑ رہی ہے۔

Exit mobile version