شوپیاں میں حزب کے تین اعانت کاروں کی گرفتاری

سرینگر//
جنگجوئیت کا گڈھ بن کر ابھر چکے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں پولس نے حزب المجاہدین کے تین اعانت کاروں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے اسے اپنی ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔پولس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار شدگان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔پولس کا دعویٰ ہے کہ شوپیاں میں تلاشی کارروائی کے دوران حزب المجاہدین کے تین بالائی ورکروں کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا اور اُن کے قبضے سے تین ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کئے گئے ۔دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شاہراہ پر چیکنگ کے دوران پولیس وفورسز نے اکیل احمد ملہ ، آصف عبدا ﷲ وگے اور عامر حسین گنائی کی تلاشی لی جس دوران اُن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ۔ پولیس کا مزید دعویٰ ہے کہ گرفتار شدگان پولیس وفورسز پر حملہ کرنے اور اسلحہ چھیننے کے واقعات میں ملوث ہیںاور وہ مقامی نوجوانوں کوجنگجوو¿ں کی صفوں میں شمولیت کیلئے مائل کر رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے بالائی ورکروں کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 91/2017زیر دفعہ 7/25آرمز ایکٹ ، 39یو ایل پی ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Exit mobile version