سرینگر // وادی کشمیر میں بدھ سے لگاتار ہورہی برسات کی وجہ سے پیدا شدہ سیلابی صورتحال کی وجہ سے جمعرات کو یہاں کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات میں کم از کم 3 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ 5 فوجیوں سمیت 9 افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔اس دوران سرینگر کے ، ستھرا شاہی ، بمنہ اور ہر سنگھ ہائی سٹریٹ سمیت درجنوں علاقوں میں نظامِ نکاسی آب کے نا کارہ ہوجانے کی وجہ سے برسات کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا ہے ۔ تیز ہواووں اور بارشوں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں کئی رہائشی مکانات اور دیگرڈھانچوں کو شدید نقصان پہنچنے اور کئی سڑکوں و پُلوں کے پانی کے تیز بہائو کے ساتھ بہہ جانے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔
جنوبی کشمیر کے کو دندی پورہ، جو یہاں کے ایک معروف دینی مدرسہ کی وجہ سے مشہور ہے، کوکر ناگ علاقے میں ایک گاڑی نالہ برنگ میں گر گئی جس میں سوار6 مسافروں کو اگر چہ بچایا گیا تاہم 2 پانی کے تیز بہائو میں گم ہوگئے۔ کرگل میں شدید برفباری اور بارشوں نے قہر مچادیا اور ایک رہائشی مکان ڈھہ جانے سے دوشہری ملبے کے نیچے آگئے ہیں۔ادھر بٹالک سیکٹر میں برفانی تودہ گرنے سے 5 فوجی اس کی زد میں آگئے جن میں سے 2 کو بچا لیا گیا ہے۔ شمالی کشمیر کے پٹن علاقے میں ترسیلی لائن گرنے سے ایک نوجوان کی موت واقع ہوئی ہے۔اُدھرخطہ پیر پنچال اور چناب میں شدید بارش کی وجہ سے ایک شخص کی جان گئی ہے جبکہ مزید 2 افراد لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔ متاثر رہی۔