وادی میں تازہ برفباری،بارشیں

برف کا ایک منظر (فائل فوٹو)

(سرینگر ، نمائندہ تفصیلات)

وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری اور میدانی علاقوں میں ہورہی بارشوں کی وجہ سے یہاں درجہ¿ حرارت میں زبردست کمی واقعہ ہورہی ہے۔اس دوران سرینگر-جموں شاہراہ کے کئی مقامات پر بارشوں کی وجہ سے پسیاں کھسکنے کی وجہ سے یہ شاہراہ پھر سے بند ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق منگل سے بالائی ومیدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ دوران شب بھی جاری ہے۔اس دوران شمال و جنوب کے متعدد بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں جن میں کم و بیش تمام تر قصبہ جات شامل ہیں، میں دوران شب بارشیں شروع ہوئیں۔

گلمرگ کی افروٹ پہاڑےوں کے ساتھ ساتھ کھلن مرگ ، گنہ ون یوسمرگ ،سونہ مرگ، پہلگام اور دوسرے کئی پہاڑی علاقوں میں بھی تازہ برفباری ہوئی ہے۔ سرےنگر اور وادی کے دےگر علاقوں مےں جمعرات کو مطلع ابر آ لود رہا جس کے دوران بارشوں کا سلسلہ شام تک جاری وقفے وقفے جا ری تھا۔کپوارہ اور بارہمولہ سے ملی اطلاعات کے مطابق دونوں اضلاع میں کنٹرول لائن کے نزدیک واقع بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری بھی ہوئی اور کچھ ایک مقامات کی پہاڑیوں پر سفید پرت بچھ گئی۔ اوڑی، نوگام ہندوارہ اور سادھنا ٹاپ کپوارہ و دیگر علاقوں میںسے بھی تازہ برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ادھر جنوبی کشمیرکے اننت ناگ اور شوپیان اضلاع کے بالائی علاقہ جات سے تازہ لیکن ہلکی برفباری کی اطلاع ملی ہے۔مجموعی طور پر وادی کے کم و بیش تمام اضلاع اور قصبہ جات میں وقفے وقفے سے بارشیں ہوئیں۔ موسم میں اس تبدیلی کے پیش نظر درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوئی ہے اور سردی کی شدید لہر نے ایک بار پھر وادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ جموں خطے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق رات کے کم سے کم درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ بانہال، جواہر ٹنل، پوگل پرستان ،نیل، کھڑی ،رام بن ، پتنی ٹاپ اور سناسر کے پہاڑوں پر برفباری ہو ئی ہے ۔ بارشوں کے بعدبھاری پسیوں کی زد میں آنے کے بعد شاہراہ کے معطل رہنے کا سبب بنی جموں سرینگر شاہراہ پر کسی بھی قسم کے ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ٹریفک پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ شاہراہ پر گذشتہ رات بارش اور تازہ برف باری کے سبب متعدد مقامات پر مٹی کے تودے اور پتھر گر آئے جس کے بعد اس پر گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ رام بن اور رامسو کے درمیان والے حصے میں کل رات دیر گئے بھاری برکم مٹی کے تودے اور پتھر گرآئے جس کے بعد ہمیں شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت روکنی پڑی۔ مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ جواہر ٹنل اور بانہال کے حصوں میں تازہ برف باری ہوئی ہے جبکہ بارش اور برف باری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے ۔ رام بن اور کرول کے درمیان مہاڑ اور بیٹری چشمہ اور ڈگڈول کے درمیان گر آئیں تاہم شاہراہ کو صا ف کرنے کا عمل جا ری تھا۔ ادھمپور ، بانہال اور دیگر مقامات پر سینکڑوں مسافر و مال بردار گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئیں، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں بچے ، خواتین اور معمر افراد کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ دریں اثناءمحکمہ موسمیات نے وادی کے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ مزےد تےن دنوں تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔سرینگر میں مقیم محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ افغانستان، پاکستان اور جموں کشمیر کی فضاﺅں میں مغربی ہواﺅں کا بناہوا ہے جس کے نتیجے میں بارشوں کا سلسلہ مزےد دنوں تک جاری رہے گا ۔

Exit mobile version