مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

فائل فوٹو

سرحدی ضلع کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں جمعے کے روز برفانی تودا گر آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص از جان جبکہ تین کو زندہ بچایا گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپواڑہ کے مژھل علاقے میں جمعے کی سہ پہر کو چار افراد برفانی تودے کی زد میں آئے۔

سیاحتی مرکز گُلمرگ اور گاندربل کے سونہ مرگ علاقہ میں برفانی تودے گرنے سے دو غیر مُلکی سیاحوں اور کئی مزدوروں کی جانیں گئی ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ علاقے میں فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس دوران چار افراد کو باہر نکال کر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے نوجوان کو مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت اعجاز احمد کے بطور ہوئی ہے۔

مژھل میں حالیہ دنوں میں کئی بار برفانی تودے گرے ہیں تاہم ابھی تک ان واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔یاد رہے کہ سیاحتی مرکز گُلمرگ اور گاندربل کے سونہ مرگ علاقہ میں برفانی تودے گرنے سے دو غیر مُلکی سیاحوں اور کئی مزدوروں کی جانیں گئی ہیں۔حالیہ برفباری کے بعد سرکاری اداروں نے پہلے ہی کم از کم بارہ اضلاع میں برفنی تودے گرنے کے امکانات سے خبردار کیا ہوا ہے۔

Exit mobile version