دراندازی کی کوشش ناکام،جنگجو جاں بحق

فائل فوٹو

فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر کے ٹنگڈا سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب در اندازی کی ایک کوشش کوناکام بنانے کے دوران مارے جانے والے ایک جنگجو سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔ایک دفاعی ترجمان نے کہا کہ بھارتی فوج نے ٹنگڈار سیکٹر کے فاروڈ علاقے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر پاکستان کی طرف سے وادی میں امن کے ماحول کو در وبرہم کرنے کی کوشش پر پانی پھیر دیا۔اُنہوں نے کہا’در اندازی مخالف گرڈ کے مستعد جوانوں نے ایل او سی پر تین در اندازوں ، جو ایل او سی فینس کی طرف آر ہے تھے، کی نقل و حمل کو دیکھا‘۔بیان میں کہا گیا’پوسٹ کے نزدیک آنے پر ان کو چلینج کیا گیا جس کے بعد طرفین کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک جنگجو کو مارا گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگا‘۔موصوف ترجمان نے کہا کہ زخمی جنگجو تاریکی کا فائدہ اٹھا کر اپنے تیسرے ساتھی کے ساتھ واپس بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔اُنہوں نے کہا کہ بعد ازاں پولیس کے ساتھ جمعرات کی صبح بڑے پیمانے پر اس علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔ان کا کہنا تھا’اس دوران مارے گئے جنگجو کی لاش، ایک اے کے سیریز رائفل، ایک لائٹ آٹو میٹک ہتھیار، دو گرینیڈ وغیرہ بر آمد کئے گئے‘۔

قبل ازیں کشمیر زون پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں اس کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا’گذشتہ شب کپوارہ پولیس کے ذریعے تیار کردہ ایک مخصوص اطلاع کی بنیاد پر فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے سید پورہ اگلے علاقے میں در اندازی کی کوشش کرنے والوں کے ایک گروپ کو روکا‘۔ٹویٹ میں کہا گیا’مشترکہ ٹیم نے ایک در انداز کو مار گرایا علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے‘۔

Exit mobile version