جموں وکشمیر وقف بورڈ نے وقف اراضی پر قبضہ کرنے والوں کو نوٹسیں جاری کرکے 15دنوں کے اندر اندر زمین خالی کرنے کی ہدایت جاری کی۔ذرائع نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے بعد اب جموں وکشمیر وقف بورڈ نے بھی قابضین کو نوٹسیں اجرا کرکے 15دنوں کے اندرا ندر زمینیں خالی کرنے کا فرمان جاری کیا ہے۔وقف بورڈ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں سٹیٹ لینڈ کے بعد وقف اراضی دوسرے نمبر ہے تاہم یہ صرف کاغذوں تک ہی محدود ہے۔اُنہوں نے کہاکہ قابضین کو 15دنوں کا وقت دیا گیا ہے۔مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ پندرہ دنوں کا وقت دیا گیا اُس کے بعد کیا کرنا ہے اس کا فیصلہ بعد میں لیا جائے گا۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ قواعد و ضوابط اور قوانین کو دھیان میں رکھتے ہوئے جو بھی ممکن ہوگا وہ کیا جائے گا۔بتادیں کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قابضین کو نوٹسیں جاری کرنے کے بعد اب وقف بورڈ نے بھی وقف املاک پر قبضہ کرنے والوں کو متنبہ کیا ہے وہ از خود وقف اراضی کو خالی کریں بصورت دیگر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ وقف املاک میں تاریخی ملہ کھاہ بھی آتا ہے۔
وقف بورڈ بھی میدان میں،جائیدادیں خالی کرنے کا نوٹس
- Categories: تازہ ترین, جموں کشمیر
- Tags: Darakhshan AndrabiDemolition DriveIslamJammu and KashmirMehbooba MuftiMuslimsWaqf Board
Related Content
جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ
by
نمائندہ تفصیلات
March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔
by
تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
by
نمائندہ تفصیلات
March 2, 2023
دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف
by
تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
by
نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023