جموں میں احتجاجی پنڈت ملازمین گرفتار

فائل فوٹو

جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں اپنی مانگوں کو لے کر کشمیری پنڈت ملازمین نے بدھ کے روز احتجاج کرنا چاہا تاہم پولیس نے ملازمین کے احتجاج کو ناکام بناتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لیا۔ذرائع نے بتایا کہ کشمیری پنڈت ملازمین نے بدھ کے روز پریس کلب جموں میں احتجاج کرنے کا پروگرام بنایا تھا جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے پریس کلب جموں کے اردگرد دفعہ 144نافذ کیا تھا۔معلوم ہوا ہے کہ جوں ہی کشمیری پنڈت ملازمین وہاں پرجمع ہونا شروع ہوئے تو اُنہیں گاڑیوں میں بھر کر احتیاطی طورپر حراست میں لیا گیا۔نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران احتجاجی ملازمین نے کہاکہ ایل جی منوج سنہا کی یقین دہانیوں کے باوجود بھی اْن کی تنخواہیں واگزار نہیں کی جارہی ہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ بدھ کے روز پْر امن احتجاج کا پروگرام بنایا تھا لیکن پولیس نے نہ صرف لاٹھی چارج کیا بلکہ گاڑیوں میں بھر کر پولیس تھانے پہنچایا۔اْن کے مطابق اب اْنہیں جموں میں بھی احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔

Exit mobile version