سکریٹری ٹیکنکل بورڈ انجینئر محمود خان کو صدمہ،والد بزرگوار کا انتقال

سرینگر// جموں کشمیر بورڈ آف ٹیکنکل ایجوکیشن کے سکریٹری انجینئر محمود احمد کے والد بزرگوار غلام حسن خان کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے گئی رات کو جنوبی کشمیر کے ترال آری پل کے اپنے آبائی گھر میں آخری سانس لی اور انہیں آج صبح سپردِ خاک کیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ غلام حسن خان کچھ وقت سے صاحبِ فراش تھے۔ سوگوار خاندان کے ذرائع نے بتایا کہ غلام حسن خان کی طبیعت کچھ دن پہلے کافی بگڑ گئی تھی تاہم صدر اسپتال سرینگر میں کچھ دنوں تک زیرِ علاج رہنے کے بعد انہیں افاقہ ہوا جسکے بعد انہیں گھر لیجایا گیا تھا جہاں وہ گئی رات کو انتقال کرگئے۔ انہیں آج صبح آبائی قبرستان میں دفن کیا گیا۔

انجینئر محمود احمد متوفی کی واحد نرینہ اولاد تھیں تاہم سوگواروں میں انکی کئی بیٹیاں اور پوتے پوتیاں شامل ہیں

غلام حسن خان بڑے نیک صفت اور سادہ مزاج شخص رہے ہیں جو علاقہ میں اپنی ملنسار اور انسان دوست طبیعت کیلئے جانے جاتے تھے۔ سکریٹری ٹیکنکل ایجوکیشن انجینئر محمود احمد متوفی کی واحد نرینہ اولاد تھیں تاہم سوگواروں میں انکی کئی بیٹیاں اور پوتے پوتیاں شامل ہیں۔ ادارہ تفصیلات سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے متوفی کی جنت نشینی کیلئے دعا گو ہے۔

Exit mobile version