کیا آپکو اپنے عیب جاننے ہیں؟

ایک شخص اپنی اصلاح کرنے کی غرض سے اپنے عیب جاننا چاہتا تھا لیکن انہیں اندازہ نہیں ہو پارہا تھا کہ انکا سب سے بڑا عیب کیا ہے تاکہ وہ اسے دور کرنے کی سبیل کرتے۔

وہ ایک تجربہ کار بزرگ سے ملے اور پوچھا

حضرت، مجھے اپنے عیب کیسے معلوم ہونگے

بزرگ نے فرمایا:کیا آپکی شادی ہوچکی ہے

سوالی بولا: جی ہوچکی ہے، میرے تو دو بچے بھی ہیں

بزرگ نے فرمایا: تو پھر ایسا کرو کہ اپنی بیوی کے سامنے انکا کوئی عیب بیان کرو،وہ آپ کے ہی نہیں بلکہ آپکے خاندان کے ہر فرد کے عیب گنوائے گی

Exit mobile version