نیویارک// چھلی ،جسے کشمیری میں مکائی وٹ کہتے ہیں، ایک ایسی چیز ہے جو ہر انسان کو بہت پسند آتی ہے۔اسے دنیا بھر میں مختلف طریقوں سے کھایا جاتا ہے، کچھ لوگ اسے ابال کر کھانا پسند کرتے ہیں اور کچھ اسے بھون کر کھانا پسند کرتے ہیں۔آئیے آپ کو اس کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔
انٹی آکسیڈینٹس خصوصیات
برطانوی تعلیمی ادارے کارنویل یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مکئی انٹی آکسیڈینٹ کا بہترین ذریعہ ہے۔اس میں فینولک ایسڈ نامی کمپاﺅنڈ پایا جاتاہے جس کی وجہ سے جسم میں انٹی آکسیڈنٹس بڑھتے ہیں۔
ذیابیطس کے خلاف فائدہ
جن افراد کو ذیابیطس یا بلڈ پریشر کامسئلہ ہوانہیں مکئی کا استعمال ضرور کرنا چاہیے۔اس میں موجود فوٹوکیمیکلز کی وجہ سے خون میں اعتدال رہنے کی وجہ سے ذیابیطس کنٹرول میں رہتی ہے اور ساتھ ہی بلڈ پریشر نہیں ہوتا۔
نظام انہضام میں بہتری
اس میں ایسے اجزاءپائے جاتے ہیں جو نظام انہضام کے لئے انتہائی مفید ہوتے ہیں۔اسے کھانے سے قبض دور ہونے کے ساتھ پیٹ ٹھیک رہتا ہے۔
دل کے لئے مفید
مکئی میں وٹامن بی کی ایک قسم فولیٹ پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے خون میں ایسی چیزیں پیدا نہیں ہوتیں جو دل کی بیماری پیدا کریں۔جن کھانوں میں فولیٹ پایا جاتا ہے وہ دل کی صحت کے لئے انتہائی مفید ہوتی ہیں۔
وزن میں اعتدال
اگر آپ چاہتے ہیں کہ وزن کنٹرول میں رہے تو چاول کھانے کی بجائے مکئی کو ترجیح دیں۔اس سے ملنے والی پروٹین کی وجہ سے کچھ ہی عرصے میں آپ کا وزن کم ہونے لگے گا۔
فائبر سے بھرپور
ایسے کھانے جن میں فائبر موجود ہووہ جسم کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں اور مکئی ایسے ہی کھانوں میں سے ایک ہے۔فائبر کی وجہ سے معدہ ٹھیک رہتا ہے اور قبض نہیں ہوتی۔
خون کی کمی کے لئے
وٹامن کی کمی سے ہونے والی خون کی کمی کو مکئی کھاکر بآسانی دور کیا جاسکتا ہے۔اس میں آئرن کی وافرمقدار پائی جاتی ہے جو کہ جسم میں کومضبوط بنانے میں مدد دیتی ہے۔