کیا آپ گُردے کی پتھری سے پریشان ہیں

سرینگر // گردہ میں پتھریوں کا بننا عام اور اسکا علاج پیچیدہ تر ہوتا جارہا ہے۔ لوگ آپریشن کو اس لئے ترجیح دینے لگے ہیں کیونکہ ادویات ایسی ہیں جو کارگر نہیں ہوتیں اور صرف درد کُشا ہوتی ہیں جبکہ پتھری کو خارج کرنے میں معاون نہیں ہوتیں ۔ البتہ سیانے اطبا کا ایک نسخہ ہے کہ اگر درد گردہ اورپتھری کی تکلیف کیلئے ان چھ چیزوں پر مشتمل نسخہ استعمال کرلیا جائے تو انشاء اللہ افاقہ ہوگا۔

پتھری جیسی بھی ہوگی گھل اورٹوٹ کر گردہ سے خارج ہوجائے گی۔

یہ نباتاتی اجزا سونٹھ‘کالانمک‘ سونف‘ کالی مرچ ،نوشادر‘ اور رائی ہیں جنہیں ہم وزن ایک ایک چھٹانک لے کر باریک پیس لیں۔ صبح و شام چھوٹی چمچ پانی کے ہمراہ لے لیں۔ پانی زیادہ پینا ہوگا۔ پتھری جیسی بھی ہوگی گھل اورٹوٹ کر گردہ سے خارج ہوجائے گی۔

نوٹ: قارئین کے فائدے کیلئے تفصیلات کی ٹیم بڑی محنت کرکے یہ ٹوٹکے یا علاج تلاش کرکے پیش کرتی ہے تاہم غیر معمولی حد تک مرض ہونے کی صورت میں ماہرین سے رجوع لازمی ہے۔

Exit mobile version