گردن سیدھی کردی خاموش ہوگئے

 

ایک پگڑی والے صاحب رات کے وقت موٹر سائیکل پہ جا رہے تھے سامنے ٹھنڈی ہوا چل پڑی تو رک کر اپنا کوٹ الٹا پہن لیا اور بٹن پیچھے کی طرف کر لئے اور موٹر سائیکل پر سوار ہوگئے۔ سردی سے بچنے کی اس ترکیب پر وہ اتنا خوش تھے کہ ڈھلوان پر موٹر سائیکل پھسل گئی اور وہ دھڑام سے نیچے آرہے۔ کچھ دیر بعد بہت سے لوگ وہاں پہ جمع ہو گئے دیکھا کہ صاحب مرے پڑے ہیں اور ایک آدمی ان کہ پاس کھڑا ہے۔
اس سے لوگوں نے پوچھا: “کیا ہوا ہے؟”
لڑکے نے جواب دیا: “جب میں پہنچا تو یہ کراہ رہے تھے میں نے جھک کر دیکھا تو پتا چلا کہ گردن مڑ گئی ہے میں نے زور لگا کر گردن سیدھی کی تب سے نہیں بولے۔

Exit mobile version