• Latest
  • Trending
  • All
عُظمیٰ کاپاکستان….جنت ہے یا موت کا کنواں؟

عُظمیٰ کاپاکستان….جنت ہے یا موت کا کنواں؟

June 3, 2017

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Thursday, May 15, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home انٹرویو

عُظمیٰ کاپاکستان….جنت ہے یا موت کا کنواں؟

تفصیلات نیوز ڈیسک by تفصیلات نیوز ڈیسک
June 3, 2017
in انٹرویو
1 min read
0
عُظمیٰ کاپاکستان….جنت ہے یا موت کا کنواں؟
86
SHARES
247
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

یہ ابھی کچھ دن پہلے کی ہی بات ہے جب بھارتی مسلمان عُظمیٰ اچانک اپنی مرضی اور خوشی سے شادی کی غرض سے پاکستانی علاقے بونیر پہنچی۔ وہاں اُس کا نکاح طاہر نامی لڑکے سے ہوا لیکن نکاح کے کچھ دن بعد ہی اُس نے اسلام آباد کچہری میں درخواست دائر کی کہ یہ سب کچھ اُس کے ساتھ بندوق کی نوک پر ہوا ہے، اور پھر بھارت پہنچ کر بھی اُس نے پاکستان کے خلاف ”زہر اُگلا“ ہے۔ یہ پورا معاملہ کیا ہے اِس کی حقیقت کیا ہے، آئیے پاکستانی صحافی،بلاگر اور سماجی میڈیا کارکن مہتاب عزیز کی اس تحریر سے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ سے اجازت ملنے پر عُظمیٰ واپس دہلی پہنچی تواُس کا سرکاری سطح پر استقبال کیا گیا۔ بھارتی وزیرِ خارجہ سُشما سوراج نے ملاقات کی اور پھربھارت سرکار کی جانب سے ایک نیوز کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، جس میں وزیر خارجہ سُشما سوراج نے تو عُظمیٰ کی رہائی میں مدد دینے پر پاکستانی حکومت عدلیہ اور وکلاءکا شکریہ ادا کیا لیکن عُظمیٰ پاکستان کے خلاف زہر اُگلتی رہی۔

اس نے کہا:
”پاکستان جانا بہت آسان ہے، ویزا آسانی سے مل جاتا ہے، لیکن وہاں سے بچ کر آنا بہت مشکل۔ پاکستان موت کا کنواں ہے۔ بھارت میں خاص طور پر مسلمانوں میں یہ تاثر ہے کہ پاکستان بہت اچھا ہے لیکن میں وہاں جو دیکھ کر آئی ہوں وہ بہت خطرناک ہے، وہاں ہر گھر میں دو، دو تین، تین بیویاں ہیں، عورتوں کے ساتھ جس طرح کا سلوک ہوتا ہے،اُس کے مقابلے میں ہمارا بھارت جیسا بھی ہے بہت اچھا ہے۔ یہاں ہمیں ہر آزادی حاصل ہے۔ اُس نے کہا کہ بونیر میں جس جگہ وہ تھیں وہاں اُس جیسی اور بہت سی غیر ملکی لڑکیاں تھیں، وہ سب بھارتی شہری نہیں تھیں، اُن میں شاید کچھ کا تعلق فلپائن اور ملائیشیا سے تھا۔ مگر وہاں مجھ سمیت سب کے ساتھ نہایت بُرا سلوک کیا جا رہا تھا۔ اگر میں کچھ اور دن وہاں رہ جاتی تو وہ یا تو مجھے مار دیتے یا مجھے آگے بیچ دیتے یا پھر کسی آپریشن میں میرا استعمال کرتے“۔

عُظمیٰ اور طاہر کی روداد جاننے کے لئے اُس کے شوہر طاہر سے رابطہ ہوا تو عجیب حقائق سامنے آئے۔ عُظمیٰ کے شوہر طاہر کے پاس بہت سی ویڈیوز بطور ثبوت موجود ہیں، جن سے ایک نئی کہانی سامنے آتی ہے۔اُس نے چند ویڈیوز دِکھائیں جن میں سے ایک میں عُظمیٰ ملائیشیا کے قیام کے دوران کہتی ہے کہ اُس کا خواب ہے کہ وہ پاکستان جائے۔پھر ایک ویڈیو میں وہ پاکستان پہنچنے کے بعد بونیر کو دیکھ کر کہتی ہے ”لگتا ہے میں جنت میں آگئی ہوں“۔نکاح کے بعد ویڈیو میں وہ کہتی ہے کہ آج وہ خود کو دنیا کی خوش قسمت ترین عورت سمجھتی ہے۔

کہانی کچھ یوں بنتی ہے کہ ڈاکٹر عُظمیٰ کہلانے والی عُظمیٰ کا تعلق بھارت کے دارلحکومت دہلی کے ایک غریب اور گنجان آباد علاقے سے ہے۔عُظمیٰ کچھ عرصہ دہلی میں ایک بوتیک چلاتی رہی، پھر ملازمت کے لئے ملائیشیا چلی گئی۔ جہاں اُس کی ملاقات خیبر پختونخواہ کے دور افتادہ ضلع بونیر کے طاہر سے ہوئی جو ملائیشیا میں ٹیکسی چلاتا تھا۔ ملاقات جلد ہی دوستی میں بدل گئی۔ دوستی اتنی گہری ہوگئی کہ جب طاہر کو ایک روڈ حادثے کے نتیجے میں دو ماہ کے لئے جیل جانا پڑا توعُظمی بھی واپس بھارت چلی گئی۔عُظمیٰ نے دہلی میں اپنے جاننے والوں سے بھی طاہر کا تذکرہ کیا۔ دہلی میں مقیم عُظمیٰ کی ایک دوست نے بعد میں بی بی سی کو بتایا”میں اکثرعُظمی سے کہتی تھی کہ تو شادی کرلے اور وہ ہمیشہ یہ جواب دیتی تھی کہ کوئی ٹھیک سا شخص ملے گا تو کرلوں گی۔ پھر عُظمی نے مجھے بتایا تھا کہ ملائیشیا میں اُسے کوئی پاکستانی لڑکا ملا ہے، وہ چاہتی تھی کہ لڑکااُس کی بیٹی کو بھی اپنائے“۔

بے چاری عُظمیٰ کے ساتھ مسئلہ کیا ہوا، یہ تو وہ خود ہی بتا سکتی ہے۔ البتہ جیسے ہی یہ سارا معاملہ میڈیا کی زینت بنا، ویسے ہی ہندوستان نے اِس پورے کیس کو پاکستان مخالف پراپیگینڈے کا ذریعہ بنا لیا۔ بھارتی دفتر ِخارجہ میں پریس کانفرنس کے دوران جو رٹا رٹایا اسکرپٹ پڑھایا گیا اُس کا مقصد صرف پاکستان کو بدنام کرنا اور بھارتی مسلمانوں کو پاکستان سے بدظن کرنا تھا۔

عُظمی بھارت سے واپس ملائیشیا عین اُس روز واپس لوٹی جس روز طاہر نے جیل سے رہا ہونا تھا۔ اُس نے جیل کے دروازے پر طاہر کا استقبال کیا، اور پھر پہلی ملاقات کے صرف آٹھ ماہ بعد ہی دونوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا، اور پھر دونوں ہی ملائیشیا کو خیر آباد کہہ کر اپنے ملکوں کو لوٹ آئے۔ عُظمیٰ پاکستان کا ویزہ لے کر اپنی مرضی سے یکم مئی کو پاکستان پہنچی۔ واہگہ بارڈر پر طاہر نے اُس کا استقبال کیا اور وہ دونوں بونیر چلے گئے۔ بونیر پہنچنے کے تین روز بعدعُظمی کا طاہر سے نکاح ہوا، جس کی ویڈیو پاکستانی میڈیا پر چل چکی ہے۔ اُس ویڈیو میں نہ تو کوئی ”گن“ دِکھائی دیتی ہے اور نہ ہی’ ’زبردستی“ کے آثار ملتے ہیں۔ شادی کے بعد دونوں نے اکھٹے بھارت جانے کا فیصلہ کیا تاکہ طاہرعُظمی کے خاندان والوں سے مل سکے۔

دہلی میں موجودعُظمیٰ کے بھائی کے کہنے پر دونوں اسلام آباد میں واقع بھارتی سفارتخانے پہنچے اور وہاں عدنان نامی اہلکار سے ملاقات کی تاکہ طاہر کے لئے ہندوستان کا ویزہ لگوانے میں آسانی ہوسکے۔ لیکن سفارتخانے میں عدنان سے ملنے کی خوائش ظاہر کرنے پر طاہر کو الگ بٹھا کر عُظمیٰ کو سفارتخانے کے اندر بلایا گیا۔ طاہر باہر انتظار کرتا رہا جبکہ اِس دوران عُظمیٰ کو سفارتخانے کا عملہ اسلام آباد کچہری لے گیا، جہاں عُظمیٰ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی کہ اُس سے بندوق کی نوک پر نکاح کیا گیا ہے۔

اسکرپٹ کسی ایسے جاہل سے لکھوایا گیا تھا جسے یہ بھی نہیں معلوم کہ پاکستان میں دو شادیوں کی شرح 0.5 فیصد سے بھی کم ہے۔ چار شادیاں تو شاید 20 کروڑ کی آبادی میں ایک ہزار بھی نہیں ہوں گی۔

میں نے طاہر سے پوچھا کہ اچانک ایسی کیا وجہ بنی کہ عُظمیٰ نے عدالت کے روبرو بھی واپس بھارت جانے کی خوائش کا اظہار کردیا؟ طاہر کا جواب تھا کہ عُظمیٰ کی پانچ سالہ بیٹی دہلی میں اُسکے بھائی کے پاس ہے۔ یہ بھائی عُظمیٰ کو بیٹی کے حوالے سے بلیک میل کر رہا ہے۔ یہ سارا کھیل اُسکے بھائی اور اُسکے دوست کا ہے جو بھارتی سفارتخانے کا ملازم ہے۔ عُظمیٰ اپنے بھائی سے خائف تھی، اِسی لئے پہلے وہ ملائیشیا گئی اور پھر شادی کرکے بھارت ہمیشہ کے لئے چھوڑنا چاہتی تھی، لیکن اُسکے بھائی نے پاکستان آتے وقت اُسکی بیٹی کو اپنے پاس روک لیا تھا۔ طاہر اور عُظمیٰ کی واٹس ایپ پر ہونے والی ایک گفتگو بھی میڈیا کی زینت بن چکی ہے جس میں عُظمیٰ طاہر سے کہتی ہے کہ وہ اُسکے بھائی سے گفتگو میں اپنی پہلی شادی اور بچوں کا تذکرہ نہ کرے اور اپنی تعلیم گریجویشن بتائے۔

طاہر نے عُظمیٰ کی مذکورہ ویڈیوز میڈیا پر چلانے کے حوالے سوال پر کہا ک”عُظمیٰ میری بیوی ہے۔ میں اُسکی عزت نہیں اُچھالنا چاہتا۔ اگر میرے لئے یہ صورتحال مجبوری نہ بن گئی ہوتی تو میں عدالت بھی نہ جاتا۔ عُظمیٰ مجھے ایک بار کہہ دیتی کہ وہ واپس جانا چاہتی ہے تو میں ایک لمحے کے لئے بھی رُکاوٹ نہ بنتا۔ اب بھی میں نے کورٹ سے یہی اپیل کی ہے کہ مجھے عُظمیٰ سے ایک بار ملنے کی اجازت دی جائے تاکہ مجھے اندازہ ہو کہ اُسکے ساتھ مسئلہ کیا ہے۔ اگر وہ کہے تو میں اُسے طلاق دے دوں گا، لیکن عُظمیٰ نے ایک بار بھی کورٹ میں طلاق طلب نہیں کی حالانکہ وہ یہ بات جانتی ہے کہ نکاح کے بعد بغیر طلاق لئے وہ کسی اور سے شادی نہیں کرسکتی“۔

بے چاری عُظمیٰ کے ساتھ مسئلہ کیا ہوا، یہ تو وہ خود ہی بتا سکتی ہے۔ البتہ جیسے ہی یہ سارا معاملہ میڈیا کی زینت بنا، ویسے ہی ہندوستان نے اِس پورے کیس کو پاکستان مخالف پراپیگینڈے کا ذریعہ بنا لیا۔ بھارتی دفتر ِخارجہ میں پریس کانفرنس کے دوران جو رٹا رٹایا اسکرپٹ پڑھایا گیا اُس کا مقصد صرف پاکستان کو بدنام کرنا اور بھارتی مسلمانوں کو پاکستان سے بدظن کرنا تھا۔ اسکرپٹ کسی ایسے جاہل سے لکھوایا گیا تھا جسے یہ بھی نہیں معلوم کہ پاکستان میں دو شادیوں کی شرح 0.5 فیصد سے بھی کم ہے۔ چار شادیاں تو شاید 20 کروڑ کی آبادی میں ایک ہزار بھی نہیں ہوں گی۔ پھر بونیر جیسے دور افتادہ مقام پر ہزاروں غیر ملکی لڑکیوں کی موجودگی کی بات حماقت کا شاہکار ہے۔(بشکریہ ایکسپریس نیوز)

Tags: Gun PointindiaNikkahPakistanSushma SaurajTahirUzma
Share34Tweet22Share9Send
تفصیلات نیوز ڈیسک

تفصیلات نیوز ڈیسک

Related Posts

میں نے اپنے کئی کارٹون چھُپا کے رکھے ہیں!
انٹرویو

میں نے اپنے کئی کارٹون چھُپا کے رکھے ہیں!

by تفصیلات نیوز ڈیسک
October 5, 2017
575
ایک پاکستانی ماں کا اپنے فوت شدہ فوجی بیٹے کے نام خط
انٹرویو

ایک پاکستانی ماں کا اپنے فوت شدہ فوجی بیٹے کے نام خط

by تفصیلات نیوز ڈیسک
July 16, 2017
577
اُسامہ بن لادن کی ان کہی اور سنسنی خیز کہانی
انٹرویو

اُسامہ بن لادن کی ان کہی اور سنسنی خیز کہانی

by تفصیلات نیوز ڈیسک
June 14, 2017
596
بارہ منٹ کی دوری….بارہ سال کا سفر!
آج کے کالم

بارہ منٹ کی دوری….بارہ سال کا سفر!

by صریر خالد
May 11, 2017
201
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون
انٹرویو

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

by تفصیلات نیوز ڈیسک
October 13, 2017
189
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version