تفصیلات ایک پیشہ ورانہ پورٹل ہوگا

فوزان خان

جموں و کشمیر کے پہلے اُردو نیوز پورٹل کی تیاری ،اسکے مقاصد،زیرِاستعمال آنے والی تیکنالوجی اور اس طرح کے دیگر امورات پر نامہ نگار نے کمپنی کے سی ای او کے ساتھ خاص ملاقات کی۔ تفصیلات کے سی ای او کا کہنا ہے کہ یہ پورٹل انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں ہوگا اور قارئین اُردو تک مصدقہ خبروں کے علاوہ تبصروں اور تجزیوں کو بھی بڑے معتبر انداز میں پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔ قارئین کی دلچسپی کے لئے اس انٹرویو کو پیش کیا جا رہا ہے۔ سوال۔ تفصیلات کیا ہے اور اسکا خیال کیسے آیا؟ جواب۔ یہ ایک اُردو نیوز پورٹل ہے جو اُردو صحافت کو جدیدیت سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کرے گا۔موجودہ دور چونکہ انٹرنیٹ کا ہے لہٰذا ڈیجیٹل جرنلزم کی بڑی اہمیت ہے اور میرے خیال میں اُردو صحافت کی بقا کے لئے بھی ضروری ہے کہ اسے جدیدیت کے راستے پر ڈال دیا جائے۔ ایسا نہیں ہےکہ اُردو کے کسی اخبار کی کوئی ویب سائٹ موجود نہیں ہے لیکن تفصیلات اس حوالے سے الگ ہے کہ اسکا کوئی پرنٹ ایڈیشن نہیں ہے اور یہ انگریزی کے کئی نامور پورٹلز کی طرح ہے۔ہماری کوشش ہے کہ اسے دن میں کئی بار اپ ڈیٹ کیا جاتا رہے۔

Exit mobile version