راہل کو پھر سونیا کی ہندوستانیت کی قسمیں کھانا پڑیں

بنگلور// وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کی شہریت سے متعلق شبہات ظاہر کرنے والے بیان کے بعد سونیا کے فرزند اور کانگریس کے صدر راہل گاندھی کو ایک بار پھر اپنی والدہ کی ہندوستانیت کی قسمیں کھانا پڑ رہی ہیں۔ مودی نے ترقی پسند اتحاد کی صدر سونیا گاندھی کو اطالوی نژاد کہا تھا جس کا سخت جواب دیتے ہوئے کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے کہاکہ انکی ماں اٹلی کی ضرور ہیں لیکن وہ کئی ہندستانیوں سے زیادہ ہندستانی ہیں۔

راہل گاندھی نے کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تشہیر کے آخری دن یہاں اشوکا ہوٹل میں کھچا کھچ بھری پریس کانفرنس میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ محترمہ سونیا گاندھی کے اطالوی نژاد کہنے کے تعلق سے سوالات پر کہا کہ ان کی ماں کئی ہندستانیوں کے مقابلہ میں زیادہ ہندستانی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میری ماں اٹلی کی کی ہے لیکن انہوں نے اپنی زندگی کا بہت بڑا حصہ ہندستان میں گزارا ہے وہ ایسے کئی ہندستانیوں سے زیادہ ہندستانی ہیں جن سے میں ملا ہوں۔ میری ماں نے ملک کے لئے قربانی دی ہے۔ اگر وزیراعظم کوان کے خلاف غیرمہذب بات کرنے سے خوشی ملتی ہے تو وہ ایسا ضرور کریں۔

بی جے پی نے ان پر سخت حملہ کیا اور کہاکہ محترمہ انتونی میانو(سونیا گاندھی کا شادی سے پہلے کا نام) آج کرناٹک میں اپنا آخری قلعہ بچانے آئی ہیں۔

وزیراعظم کے ذریعہ ذاتی حملے کئے جانے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ مسٹر مودی کو مجھ سے ’خطرہ‘ محسوس ہوتا ہے اس لئے وہ مجھ پر ذاتی حملے کرتے ہیں۔ مسٹر مودی غصہ سے بھرے ہوئے ہیں ان کے اندر صرف میرے لئے ہی نہیں بلکہ تمام کے لئے غصہ بھرا ہوا ہے۔

سونیا گاندھی نے آٹھ مئی کو بیجاپور میں بڑی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کرناٹک کے عوام سے کانگریس کے لئے ووٹ مانگے تھے۔ اس سے پہلے بی جے پی نے ان پر سخت حملہ کیا اور کہاکہ محترمہ انتونی میانو(سونیا گاندھی کا شادی سے پہلے کا نام) آج کرناٹک میں اپنا آخری قلعہ بچانے آئی ہیں۔ میڈم میانو ، کرناٹک کو اس انسان سے کچھ سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے جن کی وجہ سے ملک کے دس اہم سال (منموہن سنگھ حکومت کے دس برس) ضائع ہوئے ہیں۔

انتخابی تشہیر کے دوران مسٹر مودی نے بھی محترمہ گاندھی کے غیرملکی نژاد ہونے کے تعلق سے کانگریس صدر پر حملہ کیا اور انہیں چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسٹر گاندھی کرناٹک کی کانگریس حکومت کی کامیابیوں کے بارے میں کسی بھی زبان میں ہندی، انگریز یا اپنی ماں کی زبان میں پندرہ منٹ تک بول کر دکھائیں۔ مسٹر مودی کا یہ چیلنج مسٹر گاندھی کے اس تبصرہ کا جواب تھا جس میں انہوں نے کہاتھا کہ مودی حکومت کے بارے میں وہ پارلیمنٹ میں بولیں گے تو وزیراعظم پندرہ منٹ بھی سن نہیں سکیں گے۔

Exit mobile version