راجکوٹ// راجکوٹ گجرات میں ایک کالج پروفیسر کے اپنی بیمار ماں کو مکان کی چھت سے گرا کر قتل کرنے کا سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ہے۔مودی فارمیسی کالج میں پڑھانے والے سندیپ نتھوانی نامی پروفیسر کی ماں جئے شریبین 29 ستمبر کو بظاہر حادثاتی طور چھت سے گر کر مر گئی تھیں تاہم پولس نے جمعرات کو انکے پروفیسر بیٹے کو پکڑ لیا ہے جنہوں نے باالآخر اقبالِ جُرم کرلیا ہے۔
کسی نامعلوم شخص نے پولس کو ہوشیار کیا جس نے جائے واردات کے آس پاس لگے کلوز سرکٹ کیمراز کی ریکارڈ دیکھ کر مذکورہ پروفیسر کو اپنی بیمار ماں کو ،تقرباََ گھسیٹتے ہوئے،چھت پر لیجاتے اور دھکہ دیکر نیچے گراتے پایا۔
پولس کا کہنا ہے کہ پہلے پہل نتھوانی خاندان نے کہا تھا کہ جئے شریبین اپنا توازن کھونے کی وجہ سے چھت سے گر کر مرگئی ہیں تاہم بعدازاں کسی نامعلوم شخص نے پولس کو ہوشیار کیا جس نے جائے واردات کے آس پاس لگے کلوز سرکٹ کیمراز کی ریکارڈ دیکھ کر مذکورہ پروفیسر کو اپنی بیمار ماں کو ،تقرباََ گھسیٹتے ہوئے،چھت پر لیجاتے اور دھکہ دیکر نیچے گراتے پایا۔پولس کا کہنا ہے کہ مذکورہ بیمار رہتی تھیں اور انکے نالائق پروفیسر بیٹے ان سے جان چھڑانا چاہتے تھے۔
پولس کا یہ بھی کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش ملزم کی طبیعت بگڑ گئی ہے اور انہیں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے جہاں سے چھٹی ملنے پر انہیں باضابطہ گرفتار کر لیا جائے گا۔اس سے قبل پونے میں ایک بیٹے کے اپنی ماں کا قتل کرکے انکا دل نکالکر چٹنی کے ساتھ کھانے کا دہلادینے والا واقعہ پیش آیا تھا جبکہ ایک اور بدنصیب ماں کے بیٹے نے امریکہ سے لوٹنے پر اپنے بند فلیٹ کے اندر اپنی ماں کی بوسیدہ ہڈیاں پائی تھیں۔ مذکورہ اکیلے رہتے ہوئے گھر کے صوفے پر پڑی پڑی مر گئی تھیں اور سال بھر میں کسی نے گھر کا دروازہ تک نہیں کھولا تھا یہاں تک کہ انکا گوشت سڑ کر ختم ہوگیا تھا اور فقط ہڈیوں کا ڈھانچہ باقی رہ گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں
سفاک بیٹے نے ماں کا قتل کیا اور اُنکا دل چٹنی کے ساتھ کھا لیا!