• Latest
  • Trending
  • All
سپریم کورٹ کا طلاق،طلاق،طلاق کو طلاق!

طلاق بِل راجیہ سبھا میں پیش،اپوزیشن کا ہلہ

January 3, 2018

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Monday, May 19, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home بھارت

طلاق بِل راجیہ سبھا میں پیش،اپوزیشن کا ہلہ

تفصیلات نیوز ڈیسک by تفصیلات نیوز ڈیسک
January 3, 2018
in بھارت, تازہ ترین
1 min read
0
سپریم کورٹ کا طلاق،طلاق،طلاق کو طلاق!
49
SHARES
141
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی//  راجیہ سبھا میں آج زبردست ہنگامے کے درمیان طلاق ثلاثہ سے متعلق بل پیش کیا گیا لیکن اپوزیشن کے اراکین اسے سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجنے کے مطالبے پر بضد رہے، جس کی وجہ سے بل پر بحث نامکمل رہی اور ایوان میں ہنگامی خیز حالت کو دیکھتے ہوئے کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ مہاراشٹر کے پونے میں دلت مخالف تشدد کے معاملے پر تین بار ملتوی ہونے کے بعد جب تین بجے ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو اپوزیشن ارکان نے اس معاملے پر بحث کرانے کے مطالبے پر پھر سے زور دار ہنگامہ شروع کر دیا۔ اس دوران ڈپٹی چیئرمین پی جے کورین نے قانون و انصاف کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد کو تین طلاق سے متعلق بل ایوان میں پیش کرنے کو کہا۔ اس پر اپوزیشن ارکان نے سخت احتجاج شروع کردیا اور حکومت کو دلت مخالف بتاتے ہوئے ہنگامہ کرنے لگے۔ مسٹر روی شنکر پرساد نے ہنگامے کے درمیان ہی مسلم خواتین ( مابعد شادی حقوق کے تحفظ) بل 2017

پیش کرنا شروع کیا۔

مسٹر آزاد نے اس تجویز پر ووٹنگ کرانے کا مطالبہ شروع کر دیا ، تب مسٹر کورین نے کہا کہ ایوان میں جب اتنی افراتفری ہے تو وہ ووٹنگ کس طرح کروا سکتے ہیں۔ اس مسئلے پر حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے درمیان نوک جھونک ہوتی رہی اور دونوں ایک دوسرے پر سیاست کرنے کا الزام بھی لگاتے رہے۔

مسٹر روی شنکر پرساد کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے تو لوک سبھا میں تین طلاق بل کی حمایت کی ہے لیکن وہ ا سے راجیہ سبھا میں منظور نہیں کرانا چاہتا ، اسی لیے وہ ہنگامہ کر رہاہے اور دلتوں کا مسئلہ جان بوجھ اٹھا رہا ہے۔ اس پر ایوان میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اس بل کی حمایت میں ہے لیکن وہ اس سے قانون سازی کے عمل کے تحت منظور کرانا چاہتا ہے تاکہ اس میں کوئی خامی نہ رہے۔
اس دوران ایوان میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما نے ضابطہ 70 (2 اے) کے تحت اس بل کو سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجنے کی تجویز پیش کی اور اس کے لئے اپوزیشن ارکان کے ناموں کی بھی تجویز پیش کی، جن میں کانگریس کی ویویک تنخوا ، رینوکا چودھری، کے رحمن خان، ترنمول کانگریس کے ڈیریک او برائن، بی ایس پی کے ستیش چندر مشرا، این سی پی کے مجید میمن، ایس پی کے جاوید علی خان، سی پی ایم کے کے راگیش، سی پی آئی کے ڈی راجہ ، آر جے ڈی کی میسا بھارتی، جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے سنجیو کمار، آئی یو ایم ایل کے پی وی عبدالوہاب، بیجو جنتا دل کے پرسنا آچاریہ، ڈی ایم کے کے تروچی شیوا اور نامزد رکن کے ٹی ایس تلسی کے نام شامل تھے۔

اس کے بعد ترنمول کانگریس کے سكھیندو شیکھر رائے نے بھی ضابطہ 125 کے تحت بل کو سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجے جانے کی تجویز پیش کی۔ ایوان کے لیڈر ارون جیٹلی نے مسٹر شرما کی تجویز کو یہ کہتے ہوئے غیر قانونی بتایا کہ کوئی رکن ضابطہ 70 (2 A) کے تحت صرف اس بل کو سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجنے کی تجویز کر سکتا ہے جو پہلے راجیہ سبھا میں پیش کیا گیا ہو۔چونکہ یہ بل پہلے لوک سبھا میں پیش کیا گیا تھا اسی لیے یہ ضابطہ اس معاملے میں لاگو نہیں ہوتا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس ضابطہ کے تحت اگر کوئی رکن تجویز پیش کرنا چاہتا ہے تو اسے 24 گھنٹے پہلے چیئرمین کو اطلاع دینی ہوتی ہے اور ان کی اجازت حاصل کرنی ہوتی ہے لیکن مسٹر آنند شرما نے آج ہی یہ تجویز رکھی ہے اور اس کی منظوری نہیں لی ہے۔

مسٹر جیٹلی نے کہا کہ مسٹر آنند شرما نے سلیکٹ کمیٹی کے تمام ارکان کے نام اپنی پسند سے سفارش کر دیئے ہیں اور اس میں حزب اقتدار کے ارکان کو شامل نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کمیٹی میں ایک خاص ‘سیاسی گروپ’ کا ہی نام رکھا گیا ہے اور ایوان کو مناسب نمائندگی نہیں دی گئی ہے۔ اس پر مسٹر شرما نے کہا کہ کل چیئرمین کے کمرے میں کام کاج کمیٹی کی میٹنگ میں انہوں نے بتا دیا تھا کہ وہ اس تجویز کو ایوان میں پیش کریں گے اور چیئرمین نے ہمیں اس کی اجازت بھی دی تھی۔ مسٹر شرما کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے تجویز پیش کرتے وقت یہ واضح طور پر کہا ہے کہ حزب اقتدار بھی اپنی طرف سے سلیکٹ کمیٹی کے لئے اپنے نام بھیجے، اس لئے یہ کہنا غلط ہے کہ حزب اقتدار کے لوگوں کا نام شامل نہیں کیا گیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے ڈیریک اوبرائن نے کہا کہ ضابطہ 125 کے تحت جو تجویز پیش کی گئی ہے وہ پوری طرح درست ہے لہذا اس پر اپنی طرف سے اجازت دیں۔ مسٹر شرما نے بھی ان کی پیشکش پر اہتمام کا مطالبہ لیکن حزب اقتدار اس بل کو سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجنے کے حق میں نہیں تھی اور اس کے ارکان بار بار یہ کہہ رہے تھے کہ اپوزیشن مسلم خواتین کا مخالف ہے اور اس بل کو منظور نہیں کرانا چاہتا ہے ۔ اس پر مسٹر غلام نبی آزاد اور سماج وادی پارٹی کے نریش اگروال کا کہنا تھا کہ وہ بل کی حمایت میں ہیں لیکن اس کے تفصیلی مطالعہ کے لئے اسے سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجے جانے کے حق میں ہیں۔

حزب اقتدار کے شور شرابے کے درمیان مسٹر برائن، مسٹر شرما اور مسٹر آزاد نے اس تجویز پر ووٹنگ کرانے کا مطالبہ شروع کر دیا ، تب مسٹر کورین نے کہا کہ ایوان میں جب اتنی افراتفری ہے تو وہ ووٹنگ کس طرح کروا سکتے ہیں۔ اس مسئلے پر حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے درمیان نوک جھونک ہوتی رہی اور دونوں ایک دوسرے پر سیاست کرنے کا الزام بھی لگاتے رہے۔ ایوان میں شدید ہنگامہ خيزی کو دیکھتے ہوئے مسٹر کورین نے کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی۔(یو این آئی)

Tags: FeaturedindiaIslamMuslim Personal LawTalaqWomen Rights
Share20Tweet12Share5Send
تفصیلات نیوز ڈیسک

تفصیلات نیوز ڈیسک

Related Posts

بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
March 3, 2023
243
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔
بھارت

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
131
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
کاروبار/ سیاحت

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

by نمائندہ تفصیلات
March 2, 2023
155
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
143
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version