نئی دہلی// ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرو رام رحیم سنگھ کو ریپ کا مجرم قرار دیتے ہوئے 10سال قید بامشقت کی سزا سنانے والے سی بی آئی جج جگدیپ سنگھ کو مرکزی حکومت نے زیڈ پلس سکیورٹی فراہم کرتے ہوئے ان کے خاندان کو بھی فول پروف دینے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔
جج جگدیپ سنگھ کو زیڈ پلس زُمرہ کی سیکیورٹی دی گئی ہے،زیڈ پلس سیکیورٹی کے تحت ان کے ساتھ ہمہ وقت این ایس جی کے 10 کمانڈوز کے ساتھ ہی کل 55 پولیس اہلکار موجود رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق ڈیرا سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کو سزا سنانے والے سی بی آئی کے جج جگدیپ سنگھ کو زیڈ پلس زُمرہ کی سیکیورٹی دی گئی ہے،زیڈ پلس سیکیورٹی کے تحت ان کے ساتھ ہمہ وقت این ایس جی کے 10 کمانڈوز کے ساتھ ہی کل 55 پولیس اہلکار موجود رہیں گے۔جگدیپ سنگھ کے گھر اور اہل خانہ کو بھی فول پروف سکیورٹی دینے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ، رام رحیم کو سزا سنانے کے بعد جج جگدیپ سنگھ پر جان لیوا حملوں کے خدشات کے پیش نظر انہیں یہ سکیورٹی دی گئی ہے۔واضح رہے کہ سی بی آئی کے جج جگدیپ سنگھ نے رام رحیم سنگھ کو دو خواتین سادھوؤں کے ساتھ ریپ کا مجرم قرار دیتے ہوئے گذشتہ روز روہتک کی سناریا جیل میں 10،10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی، اس سے قبل پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے جج جگدیپ سنگھ کو سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات دئیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں :ہریانہ کے حالات پر کشمیریوں کا تبصرہ،گرمیت سنگھ اور گلزار بٹ کا موازنہ
عدالت نے عصمت دری کے اس کیس میں رام رحیم سنگھ پر 15۔15 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ دونوں متاثرہ خواتین کو معاوضہ کے طور پر 15، 15 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کیا جائے۔قابلِ ذکر ہے کہ پچھلے سال جگدیپ سنگھ سی بی آئی کے خصوصی جج تھے. سال 2012 میں وہ ہریانہ جسٹس سروسز میں شامل ہو ئے، ان کی پہلی تقرری سونی پت میں تھی. ہائی کورٹ انتظامیہ کی مختلف قسم کی انکوائریوں کے بعد انہیں سی بی آئی عدالت میں بطور جج تقرری کی گئی ،اس لئے کہا جاتا ہے کہ یہ جگدیپ سنگھ کی دوسری تقرری ہے.
جگدیپ سنگھ کے ساتھ کام کر چکے ایک وکیل کے مطابق جگدیپ سنگھ انتہائی منکسر المزاج شخصیت کے مالک ہیں،وہ بے حد کم بولتے اور با صلاحیت ہونے کے ساتھ ساتھ ڈسپلن کے سخت پابند سمجھے جاتے ہیں۔