گول روٹی نہ بنانے پر حاملہ بیوی کا قتل

نئی دلی// دلی میں ایک سفاک شوہر نے بیوی کے ہاتھوں روٹیاں گول نہ بنتے پاکر اُنہیں قتل کردیا ہے۔ 22سالہ مقتولہ حاملہ تھیں اور اُنہیں گلہ گھونٹ کر قتل کر دیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ افسوسناک اور مذموم واقع دلی کے جہانگیر پوری میں پیش آیا ہے۔

خاتون کی بیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے والد گول روٹیاں نہ بنانے پر اکثر مار پیٹ بھی کرتے تھے ۔ مذکورہ لڑکی نے کہا ہے ”میری والدہ اچھی کُک تھیں مگراس کے باوجود والد چپاتی کے معاملے پر لڑائی جھگڑا کرتا رہتا تھا “۔

ذرائع کے مطابق دہلی کے علاقے جہانگیر پور ی کے ایک شخص کی بیوی روٹیاں بنارہی تھیں لیکن وہ پوری طرح گول نہیں بن پارہی تھیں جس پر سیمرن نامی بد نصیب خاتون کے شوہر کو غصہ آیا اور اُنہوں نے مذکورہ کی مارپیٹ کی اور پھر اُنکا گلہ دباکر اُنہیں قتل کر دیا اور خود فرار ہوگئے۔ ان ذرائع کے مطابق خاتون چار ماہ کی حاملہ تھیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی بیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے والد گول روٹیاں نہ بنانے پر اکثر مار پیٹ بھی کرتے تھے ۔ مذکورہ لڑکی نے کہا ہے ”میری والدہ اچھی کُک تھیں مگراس کے باوجود والد چپاتی کے معاملے پر لڑائی جھگڑا کرتا رہتا تھا “۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی بیوی کے پیٹ میں لاتیں ماریں جس سے بے ہوش ہو گئیں اور جب بچی نے اپنی والدہ کو بچانے کی کوشش کی تو ملزم نے اُنہیں کمرے میں بند کر دیا ۔ اسپتال لیجاتے ہوئے سیمرن کی جان نکل گئی ۔ پولیس کے مطابق دونوں کی شادی 5سال قبل ہوئی تھی جس کے بعد دونوں کے ہاں بچی پیدا ہوئی جبکہ دوسرے بچے کی پیدائش چند ماہ بعد ہونے والی تھی ۔

Exit mobile version