سہارنپور// اُتر پردیش کے سہارنپور ضلع میں شادی کی تقریب کے دوران عین نکاح کے موقعہ پر دولہے کی جانب سے جہیز میں گاڑی کا مطالبہ کرنے پر نہ صرف دُلہن نے بیاہ رچانے سے انکار کیا بلکہ میزبانوں نے سارے باراتیوں کو یرغمام بھی بنالیا۔
اس دلچسپ واقہ کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ نکاح پڑھے جانے کے دوران دولہے نے اچانک ہی جہیز میں گاڑی کا مطالبہ کیا اور پھر ضد پر اڑ گئے۔ پولس کا حوالہ دیتے ہوئے ذرائع کا کہنا ہے کہ لالچی دولہے کو سمجھانے بجھانے کی کوشش کی گئی تھی لیکن وہ بس ضد پر اڑے رہے اور گاڑی سے کم کسی بھی چیز پر آمادہ ہونے سے انکاری رہے۔ اس دوران دُلہن کو خبر ہوئی تو اُنہوں نے مذکورہ کے ساتھ بیاہ رچانے سے سرے سے ہی انکار کر دیا۔ اس کے بعد لوگوں نے باراتیوں کو یرغمال بنا لیا تاہم رات گئے ان کو چھوڑ تو دیا گیا البتہ دُلہن کے ساتھ ساتھ گاڑی لیجانے کے خواب دیکھنے والے منگیری لال کو دُلہن کے بغیر ہی لوٹا دیا گیا۔