سرینگر// چین کے میڈیا نے بے بنیاد خبر نشر کرنے پر پاکستانی ذرائع ابلاغ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ با لکل بے بنیاد خبر ہے کہ سکم سیکٹر میں چینی راکٹ فائر سے 158 بھارتی فوجی ہلاک اور چین اور بھارت مابین جنگ چھڑ گئی ہے،دوسری طرف بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گوپال بیگلے نے بھی ایسی خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے،چینی میڈیا ذرائع نے تحقیقات کے بعد کہا ہے جعلی خبروں کو سنجیدگی سے نہیں لیا جانا چاہئےجبکہ چینی ذرائع ابلاغ نے پاکستانی نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کی اس خبر کو سراسر جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔
بھارت میں چینی سفارت خانے نے رپورٹ کو دیکھا اور اس کی صداقت کی مذمت کی جبکہ کچھ پاکستانی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ جعلی خبریں سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کی غیر تصدیق شدہ معلومات پر مبنی ہیں۔
چین کے معروف اخبار ’’پیپلز ڈیلی‘‘ کی طرف سے جاری ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، بھارت میں چینی سفارت خانے نے رپورٹ کو دیکھا اور اس کی صداقت کی مذمت کی جبکہ کچھ پاکستانی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ جعلی خبریں سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کی غیر تصدیق شدہ معلومات پر مبنی ہیں۔ گلوبل ٹائمز نے بھی ایک رپورٹ شائع کی، پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کو ”بے بنیاد اورغلط“ قرار دیا۔دوسری طرف چینی حکام نے ابھی تک اس واقعے کا جواب نہیں دیا ہے، جبکہ دُنیا نیوز کی ویب سائٹ پر جعلی نیوز آرٹیکل اب بھی لگا ہوا ہے ۔
واضح رہے کہ سکم میں چین اور بھارت کے مابین کشیدگی بڑھی ہوئی ہے اور اسی پسِ منظر میں پاکستانی ذرائع ابلاغ نے گزشتہ راز چین کی طرفسے بھارتی فوج پر حملہ کرکے ’’158 بھارتی فوجی ہلاک“ ہونے کی خبر نشر کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوکر انٹرنیٹ پر سنسنی پھیلا گئی تھی۔