نئی دہلی // سپریم کورٹ نے سلامتی دستوں اور پولیس کے ہاتھوں منی پور میں ماورائے عدالت ہلاکتوں کے 62 معاملوں کی سی بی آئی انکوائری کا حکم دیا ہے ۔عدالت نے ان واقعات کا شکار ہونے والے 1500 متاثرین سے زیادہ کنبوں کی دائر کردہ کئی درخواستوں کی سماعت کے بعد یہ حکم جاری کیا ہے ۔
سی بی آئی کو جنوری 2018 تک تفتیش کی رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔وہ 2000سے 2012 کے درمیان سلامتی دستوں اور پولیس کے ہاتھوں منی پور میں ہوئی 1528 غیر عدالتی ہلاکتوں کی جانچ اور معاوضہ کے مطالبہ کے ساتھ ایک مفاد عامہ کی عرضی کی سماعت کررہی ہے ۔کمیشن آف انکوائری کے تعلق سے 35 معاملے ہیں اور 37 کیس عدالتی انکوائری کے ہیں۔
فوج اور دیگر سرکاری فورسز پر جموں کشمیر میں بھی اس طرح کے الزامات لگتے آرہے ہیں اور اب جبکہ سپریم کورٹ نے ایک اہم حکم سُنایا ہے جموں کشمیر میں سرگرم حقوقِ انسانی کی تنظیموں کی جانب سے یہاں پیش آتے رہے واقعات کو بھی اس حکم تحت لائے جانے کا مطالبہ کرنے کا امکان ہے۔
تحریری شکایات پر ہی 170 کیسوں کے ساتھ ساتھ NHRC کے 23 معاملوں کی بھی سماعت ہوئی۔عدالت عظمی نے قبل ازیں کہا تھا کہ ریاست منی پور 265 معاملوں کی جانچ کرے گی اور منی پور پولیس کے کیسوں کو علیحدہ کرے گی، اسی طرح بنچ نے کہا کہ حکومت ہند مسلح افواج سے متعلق کیسوں کو الگ کرکے ان کا جائزہ لے گی۔
واضح رہے کہ فوج اور دیگر سرکاری فورسز پر جموں کشمیر میں بھی اس طرح کے الزامات لگتے آرہے ہیں اور اب جبکہ سپریم کورٹ نے ایک اہم حکم سُنایا ہے جموں کشمیر میں سرگرم حقوقِ انسانی کی تنظیموں کی جانب سے یہاں پیش آتے رہے واقعات کو بھی اس حکم تحت لائے جانے کا مطالبہ کرنے کا امکان ہے۔