پٹنہ// بہار میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاکتوں کا ریکارڈ رکھنے والے قومی ادارے کے مطابق 2005 کے بعد سے ہر سال ایسے واقعات میں تقریباً دو ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔
ایک برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اتوار کو بھارتی ریاست بہار میں شدید بارشیں ہوئیں جن کے نتیجے میں عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کے دوران ریاست کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی پیش آئے جن کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے۔
بعض سائنسدانوں کا خیال ہے کہ عالمی سطح پر درجہ حرارت بڑھنے سے آسمانی بجلی گرنے کے وقعات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے
ریاست کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یہ اعداد و شمار اتوار کی رات دس بجے تک کے ہیں۔بجلی گرنے کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات ضلع روہتاس میں ہوئی ہیں جہاں پانچ افراد آسمانی بجلی کی وجہ سے مارے گئے۔ ریاستی دار الحکومت پٹنہ میں بھی چار لوگ آسمانی بجلی کی زد میں آر کر مارے گئے۔ بھارت میں مون سون کی بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات عام ہیں، ہلاکتوں کا ریکارڈ رکھنے والے قومی ادارے کے مطابق ملک میں 2005 سے ہر سال ایسے واقعات میں تقریباً دو ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔
بھارت کے علاوہ بنگلہ دیش میں بھی آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔بعض سائنسدانوں کا خیال ہے کہ عالمی سطح پر درجہ حرارت بڑھنے سے آسمانی بجلی گرنے کے وقعات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔